ایکسائز ملازمین کیخلاف انتقامی کارروائیاں بند نہ ہونے پر بھر پور احتجاج کرینگے، خالد جاوید سنگھیڑا

ایکسائز ملازمین کیخلاف انتقامی کارروائیاں بند نہ ہونے پر بھر پور احتجاج ...

ملتان (نمائندہ خصوصی) مرکزی جنرل سیکرٹری ایپکا پاکستان خالد جاوید سنگھیڑا نے کہا ہے کہ سیکرٹری ایکسائز ڈاکٹر بلال احمد اختیارات کی طاقت استعمال کر کے انتقامی کارروائی پر اتر آئے ہیں۔ ایکسائز انسپکٹرز کے خلاف ناجاز اور جھوٹے مقدمات درج کرا دیئے۔ ان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

ہیں۔ انسداد رشوت ستانی کا ادارہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ایپکا کے ڈویژنل اور ضلعی عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتقامی کارروائیوں سے ملازمین کے گھروں میں صف ماتم برپا ہے۔ دفتر میں کام کرنے والے الگ سے پریشان ہیں۔ محکمہ قانون کے مطابق کارروائی کرے۔ مگر تحقیقات کے بغیر ایف آئی آر درج کرانا ذاتی انتقام کے مترادف ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ناجائز ایف آئی آر ختم کی جائے۔ غیر جانبدار افسران سے انکوائری کرائی جائے۔ جو افسر یا ملازم قصور وار ہو اس پر ذمہ داری عائد کی جائے اور چارج شیٹ جاری کر کے وضاحت طلب کی جائے۔ اگر ناجائز ایف آئی آر ختم نہ کی گئی۔ ایپکا احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ پنجاب بھر تک پھیلا دے گی۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ڈویژنل عہدیداران عبدالرزاق بلوچ، قاسم بھٹہ، حاجی شوکت اور مہر اجمل بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...