انسداد ڈینگی ڈے، ملتان سمیت پنجاب بھر میں تقریبات، سیمینار کا انعقاد، ریلیاں نکالی گئیں
ملتان، وہاڑی، میلسی، دنیا پور، کوٹ ادو، خانگڑھ، گگو منڈی، خانیوال، لڈن، راجن پور، بہاولپور، احمد پور شرقیہ، ہارون آباد، مٹھن کوٹ، حاصل پور، منکیرہ، چوٹی زیریں، خان پور، لیہ، لودھراں، کہروڑ پکا، ڈیرہ غازیخان (وقائع نگار، سپیشل رپورٹر، کرائم رپورٹر، نمائندگان) حکومت پنجاب کی ہدایت پر گذشتہ روز (بدھ) کو ملتان سمیت صوبہ بھر میں انسداد ڈیگی ڈے منایا گیا ہے۔ اس دن کے حوالے سے ملتان سمیت صوبہ بھر میں عوام آگہی کیلئے سیمینار، واک منعقد کی گئی ہے۔ عوام آگہی میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھیں۔ جہاں ڈینگی مچھروں کی افزائش کی جگہیں ہیں۔ ان کے خاتمہ کیلئے خصوصی اقدامات کریں۔ ڈینگی ڈے کے سلسلے میں مرکزی تقریب ضلعی حکومت کے زیر اہتمام رضا ہال میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈسٹرکٹ آفیسر کوآرڈی نیشن زاہد اکرام نے کی جب کہ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افتخار قریشی اور سرکاری محکموں کے افسران سمیت سول سوسائٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔بعدازاں شرکاء نے ریلی بھی نکالی جو رضا ہال سے ڈی سی او آفس تک منعقد کی گئی۔قبل ازیں ڈینگی ڈے کے حوالے سے سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے ڈی ا و سی زاہد اکرام نے کہا کہ ڈینگی سے گھبرانے کے بجائے اس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ہر شہری اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے اردگرد کے ماحول کو خشک اور صاف رکھے۔ضلعی حکومت کے بروقت اقدامات کی بدولت رواں سیزن ڈینگی کا ایک کیس بھی منظر عام پر نہیں آیا تاہم اس حوالے سے پوری انتظامیہ ریڈ الرٹ رہتے ہوئے اس جنگ کو بھرپور طریقے سے لڑ رہی ہے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افتخار قریشی نے کہا کہ محکمہ صحت شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لئے ڈینگی کے خلاف دن رات اقدامات کررہا ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر شہری اپنے گھر اور دفاتر میں ماحول کو خشک رکھے اور پانی کھڑا نہ ہونے دے۔مچھروں کے خاتمے کے لئے سپرے اور دیگر ادویات استعمال کی جائیں ۔فوکل پرسن برائے ڈینگی ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہاکہ ڈینگی کے خلاف جنگ صرف احتیاطی تدابیر اپنا کر ہی جیتی جاسکتی ہے۔بعد ازاں ڈی او سی زاہد اکرام کی قیادت میں رضاہال تا ڈی سی او آفس تک آگاہی ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں شہریوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں پی ایچ اے ملتان کی جانب سے" قدم بڑھاؤ ڈینگی مکاؤ "مہم کے حوالے سے سمینار اور پمفلٹ تقسیم کرنے کا اہتمام کیا گیا۔ ڈینگی ڈے کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایچ اے آفس میں مختلف جگہوں پر بینرز آویزاں کیے گیے۔اس کے ساتھ ساتھ اگہی سمینار بھی منعقد کیا گیا۔ آفس کے عملہ اور آنے والے افراد میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گیے۔جس میں ڈینگی سے بچاؤ اور خاتمے کے حوالے سے ہدایات درج ہیں۔ ڈائریکٹرجنرل ریسکیو1122کی ہدایت پرملتان میں ریسکیو1122نے ڈینگی مکاؤ آگاہی واک کااہتمام کیا جسکی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر اعجاز انجم نے کی۔واک کا آغاز ریسکیواسٹیشن کلمہ چوک سے ہوا جوکہ کچہری چوک پر اختتام پذیرہوئی۔ واک کے شرکاء نے ڈینگی تلفی بارے اورصفائی بارے بینرزاورچارٹ اٹھا رکھے تھے ۔ریسکیو1122کے تمام ریسکیواسٹیشنزاور اس کے اردگردعلاقے کی صفائی کرائی گئی۔کھڑا پانی خشک کرایا گیاتاکہ ڈینگی لاروا کی موجودگی کا احتمال نہ رہے ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122ڈاکٹراعجازانجم کی ہدایت پرتمام پانچوں ریسکیو اسٹیشنزپرڈینگی مکاؤ کے حوالے سے پینافیلکس آویزاں کیے گئے اورپانچوں اسٹیشنز کی ٹیمو ں نے قریبی گھروں میں جاکرڈینگی مکاؤ آگاہی سے متعلق پمفلٹ تقسیم کیے اور اس سے بچاؤ کے متعلق تدابیر بتائیں۔ دریں اثناء حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ بہبود آبادی تحصیل جلالپور پیروالہ میں ڈینگی آگاہی پروگرام بھر پور طریقے سے منایا گیا۔ تحصیل جلالپور پیروالہ کے تمام فلاحی مراکز میں ڈینگی میٹنگز کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکاء کو ڈینگی بخار اور اس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتایا گیا۔ اس کے علاوہ پرمٹ روڈ پر رانا محمد قاسم نون ایم این اے حلقہ 153 اور تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ذیشان ناصر کی قیادت میں ڈینگی آگاہی واک کی گئی ، جس میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور شرکاء کو ڈینگی بخار کے حوالے سے معلومات دی گئیں۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ اور نا مہ نگار کے مطابق ٹی ایم اے وہاڑی کی طرف سے جنرل بس اسٹینڈ پرٹی ایم او میاں اظہر جاوید کی قیادت میں واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹی او آرراؤ نعیم خالد، ٹی ایم اے کے ملازمین اور شہری بھی شریک تھے اس موقع پر ڈینگی سے بچاو ی حفاظتی تدابیر پر مشتمل پمفلٹ بھی مسافروں میں تقسیم کئے گئے محکمہ امداد باہمی کی طرف سے ڈی او آفس میں ایک سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا ۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف کامرس میلسی کے زیر اہتمام اپنے اپنے تعلیم اداروں میں ڈینگی سیمینار اور ڈینگی واک کا اہتمام کیا گیا گورنمنٹ بوائزڈگری کالج میلسی میں پروفیسرمہرعبدالعزیز کی زیرقیادت واک میں پروفیسرز میاں محمداطہر۔میاں محمدعباس۔حفیظ اللہ۔محمدیٰسین شاہد اور گورنمنٹ انستی ٹیوٹ آف کامرس میلسی کے زیراہتمام واک میں پرنسپل ادارہ دلاورخان ۔رانا نعمت علی۔ظفراقبال میتلا۔صفدرعباس۔رانا عبدالغفار۔محمدعامر ۔فضل حسین سمیت اسٹرکٹرز وطلباء کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔دنیا پور سے نامہ نگار کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور آ صف حیات لو دھی ، ڈاکٹر محمد ریا ض اعوان اور ڈسپنسر ایسوسی ایشن کے راہنما طارق محمود شہزاد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دنیا پور کے زیر اہتمام ٹی ایم اے ہال میں منعقدہ انسداد ڈینگی سیمینار سے خطاب کیا سیمنار میں شہید کانجوگروپ کے راہنما راؤ عابد علی خا ں اور شہریو ں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کوٹ ادو ، خان نگڑھ سے تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈینگی کے مرض سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھا جائے اور اس بات کی دوسرے افراد کو بھی ترغیب دی جائے یہ بات اے ڈی سی مظفرگڑھ اعجاز احمد نے یوم انسدادڈینگی کے موقع پر ڈینگی کے خلاف اور اس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بارے میں عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے ایک واک کی قیادت کرتے ہوئے کہی، ، واک میں ای ڈی او صحت ڈاکٹر اطہر اقبال ، ڈی او صحت مشتاق رسول، سمیت تمام ضلعی محکموں کے افسران،سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی، بعد ازاں ضلع کے سرکاری دفاتر میں یوم انسداد ڈینگی منایا گیا، دفاتر کے کمروں اور چھتوں کی صفائی کی گئی کھڑے پانی کو خشک کیا، پانی کی ٹینکیوں کو خشک کیا گیا۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو سے ریلوے چوک تک واک کا اہتمام کیا گیا جسکی قیادت ڈاکٹر عبدالجبار طاہر نے کی جس میں ڈاکٹر شعیب گورمانی،ڈاکٹر نویدچوہدری سمیت دیگر افراد نے شرکت کی،،دریں اثناء ٹی ایم اے کوٹ ادو کی جانب سے بھی ڈینگی آگاہی مہم واک کی گئی جوکہ ٹی ایم اے آفس سے تھانہ چوک تک ہوئی جس میں ٹی ایم اے کوٹ ادو کے ملازمین سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ گگو منڈی سے نامہ نگار کے مطابق گزشتہ روز رورل ہیلتھ کمپلیکس گگو منڈی میں ڈینگی کی روک تھام اور اگاہی کے سلسلہ میں واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت سینئر میڈیکل آ فیسر ڈاکٹر محمد اقبال انصاری نے کی واک میں پیرا میڈیکل سٹاف اور شہریوں نے شرکت کی ۔خانیوال سے نما ئندہ پاکستان کے مطابق ڈی سی او خانیوال خالد محمود شیخ نے کہا ہے کہ مہلک مرض ڈینگی بخار کی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے جس کے لیے ڈینگی وائرس کی پیدائش و افزائش کو روکنا اشد ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ صحت ضلع گورنمنٹ کے زیر اہتمام ڈی ایچ او آفس میں منعقد ایک سیمینار کے دوران کیا جس میں ڈی او سی افتخار علی ‘ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فضل کریم ‘ ای ڈی او ورکس ناصر جلال ‘ ای ڈی او ایجوکیشن اعزاز احمد جوئیہ ‘ ای ڈی او زراعت رانا احمد منیر ‘ ڈی ایم او صہیب اقبال ‘ ڈی ایچ او غلام مرتضیٰ ‘ پروفیسر آف سکن سپیشلسٹ غلام مجتبیٰ ‘ محکمہ پولیس ‘ کوآپریٹو ‘ سول ڈیفنس ‘ محکمہ اطلاعات ‘ محکمہ زراعت ‘ تعلیمی اداروں کے سربراہان ‘ سیاسی و سماجی کارکنان ‘ علماء اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی ۔ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر ڈاکٹر آصف علی نے ڈینگی بخار ‘ مچھر کے وجود کی جگہ اس کی پرورش ‘ ڈینگی بخار کی علامات ‘ احتیاطی تدابیر ‘ تشخیص بیماری اور علاج بارے مکمل آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ شہری اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ ساتھ صاف پانی کے ٹٹھہراؤ کا ہر جگہ سے خاتمہ کریں ۔قبل ازیں سیمینار میں ملٹی میڈیا کے ذریعے حاضرین کو ڈینگی بارے آگاہی دی گئی اور بعد ازاں ڈی سی او کی قیادت میں انسداد ڈینگی واک منعقد ہوئی۔ ڈینگی ڈے کے حوالے سے یونی لیور فیکٹری ورکرز کو ڈینگی سے آگاہی اور حفاظتی تدابیر بارے ایک تربیتی سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر خانیوال نوید سرور قریشی نے ورکرز کو ڈینگی مچھر کی پہچان اور ڈینگی بخار سے بچاؤ کے لیے ممکنہ حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا۔تربیتی سیشن کے اختتام پر فیکٹری ورکرز میں ڈینگی سے آگاہی اور بچاؤ بارے لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا ۔مظفرگڑھ سے سٹی رپورٹر کے مطابق اے ڈی سی مظفرگڑھ اعجاز احمد نے یوم انسدادڈینگی کے موقع پر ڈینگی کے خلاف اور اس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بارے میں عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے ایک واک کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف اپنے گھروں کو صاف رکھا جائے بلکہ اپنے گلی محلوں اور ارد گرد کے ماحول کو بھی صاف رکھا جائے ، واک میں ای ڈی او صحت ڈاکٹر اطہر اقبال ، ڈی او صحت مشتاق رسول، سمیت تمام ضلعی محکموں کے افسران،سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی، بعد ازاں ضلع کے سرکاری دفاتر میں یوم انسداد ڈینگی منایا گیا، دفاتر کے کمروں اور چھتوں کی صفائی کی گئی کھڑے پانی کو خشک کیاگا، پانی کی ٹینکیوں کو خشک کیا گیا، جبکہ سکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں اساتذہ نے طلبہ کے ہمراہ کلاسوں رومز، کھیل کے میدان، پودوں ، کیاریوں کی صفائی کی اور اسمبلی کے دوران طلبہ کو ڈینگی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر لیکچر دئیے گئے۔لڈن سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈسٹرکٹ زکوۃٰ آفس وھاڑی میں ڈینگی سے بچا ؤ کے حوالے سے ایک سیمنار منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ زکوۃٰ آفیسر وھاڑی امجد جاوید نے جس میں خصوصی شرکت ضلعی چیئرمین زکو ۃٰ پیر سید آغاز حسین شاہ نے کی۔ جبکہ محمد عابد اڈیٹر، لیاقت بھٹی اڈیٹر،خادم حسین ، محمد امجد، محمد ارشد، محمد بلال و فیلڈ کلرکس اور لوکل کمیٹیز کے چیئرمین حضرات کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار اور نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈینگی کی افزائش کے مراحل سے مکمل آگاہی ڈینگی کے خاتمے کے لئے ضروری ہے۔ڈینگی مادہ انڈے دینے کے لئے ٹھہرے ہوئے پانی کا انتخاب کرتی ہے۔اپنے ارد گرد کے ماحول کو خشک اور صاف ستھرا رکھیں ۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ضلع راجن پور ڈینگی فری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عبد الرؤف مغل نے ڈینگی ڈے کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر دیگر مقررین ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری، ڈاکٹر صدیق خان،ڈاکٹر وحید،الیاس رضا کلاچی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گھروں میں موجود فواروں ،آبشاروں اور سوئمنگ پول وغیرہ میں پانی جمع نہ ہونے دیں۔انکی باقاعدہ صفائی کرائیں اور ان کو خشک رکھیں۔سیمینار میں موجود شرکاء میں ڈائر یکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کی جانب سے آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔بعد ازاں ڈی ایم او عبد الرؤف مغل کی قیادت میں ایک آگاہی واک کی گئی ۔بہاولپور سے بیورورپورٹ اور ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد خلیق نے کہاہے کہ ڈینگی بخار قابل علاج ہے اس سے ڈرنا نہیں صرف احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں وہ قائد اعظم میڈیکل کا لج کے اآڈیٹوریم میں ڈینگی ڈے کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ اس مو قع پر ما ہر فزیشن پر و فیسر ڈاکٹر قاضی مسرو ر ، ڈاکٹر آفتاب ، ڈاکٹر خلیل ، ڈاکٹر قد سیہ ، ڈاکٹر شاہد اقبال بیگ، ڈاکٹر راؤ ذاکر ، ڈاکٹر حفصہ ، سرکاری افسران ، سماجی کار کنان ، پیر ا میڈیکل سٹاف ، طلبا ء و طالبات اور سول سو سا ئٹی کے نمائندگا ن موجو د تھے۔ قبل ازیں دفتر ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ سے قائد اعظم میڈیکل کا لج تک ڈینگی بخار کا شعور اجاگر کرنے کیلئے واک کا اہتمام کیا گیاجس کی قیادت ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد خلیق نے کی۔ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 بہاولپور ڈویژن کے زیر اہتمام 6 اپریل کو ڈینگی ڈے بھرپور طریقے منایا گیا اس حوالے سے ریسکیو 1122 بہاولپور کے زیر اہتمام ڈینگی کے حوالے سے عوامی شعور و آگاہی پیدا کرنے کیلئے مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا ۔ ڈینگی مچھر سے بچاؤ کیلئے ہرممکن اقدامات کرناضروری ہے وزیراعلی پنجاب کی طرف سے شروع کی جانیوالی انسدادڈینگی مہم کوکامیاب بنانے کیلئے ہرشہری کواپناکرداراداکرناچاہیے ان خیالات کااظہار ای ڈی اوزراعت چوہدری تنویراحمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن ملک نجم الحسن نے ڈینگی ڈے کے موقع پرنکالی جانیوالی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ احمد پورشرقیہ سے سٹی رپورٹر کے مطابق ڈینگی بخار سے متعلق آگاہی کے سلسلہ میں محکمہ صحت اور ٹی ایم اے کی جا نب سے ایک واک کا اہتما م کیا گیا۔ واک میں اسسٹنٹ کمشنر رانا امجد علی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر حافظ عبدالستار ، میڈیکل سپر نٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجا زالحق ، سپر وائزر غیور بخاری ، چیف آفیسر بلدیہ سید حسنین شاہ ، محمد فیصل شہزاد ، انسپکٹر ماحولیات وحید مراد لاشاری کے علا وہ محکمہ صحت کے عملہ اور ٹی ایم اے کے اہلکاروں نے شرکت کی ۔ہارون آباد سے نامہ نگار کے مطابق محکمہ صحت ہارون آباد اور ٹی ایم اے ہارون آباد کے زیر اہتمام واک کا اہتمام کیا گیا ۔واک میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد فاروق احمد ،اور میونسپل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری عبید الرحمان سمیت تمام معززین اور طلباء نے شرکت کی۔ ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق .حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں انسداد ڈینگی ڈے منایاگیا . تعلیمی اداروں ، سرکاری و نجی دفاتر میں خصوصی تقریبات منعقد ہوئیں . ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر منور عباس نے پیرا میڈیکل سکول میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈینگی بخار خاص مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے جس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے . ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر گل حسن، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نیشنل پروگرام ڈاکٹر محمد ریاض ملک ، ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر اطہر سکھانی ، ڈاکٹر نیاز بلوچ، کلیم اللہ طاہر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈینگی مرض سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ ڈینگی مچھر کی پرورش گاہوں کو ختم کیا جائے . دریں اثنا پیرا میڈیکل سکول سے کچہری چوک تا آگاہی واک کا انعقاد بھی کیاگیا . ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر ڈیرہ غازیخان فاروق احمد نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کے آگاہی اقدامات سے ڈینگی بخار کو کنٹرول کیا جاسکتاہے ملازمین دفاتر کے علاوہ گھروں میں بھی خصوصی صفائی کا اہتمام کریں . انہوں نے یہ ہدایات یوم انسداد ڈینگی کے موقع پر سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں سیمینار اور واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں . اس موقع پر لاء آفیسر ثریا مجید رانا ، انچارج دارالامان زرینہ بلوچ ،پرنسپل پاک مکتب سکول ، سپرنٹنڈنٹ قاضی یقین احمد کے علاوہ دیگر ملازمین اور غیر سرکاری تنظیموں کے عہدیدار موجود تھے . دریں اثنا سوشل ویلفیئر کمپلیکس سے جیل روڈ تک واک بھی نکالی گئی . اس موقع پر ملازمین اورعوام میں معلوماتی پملفٹس بھی تقسیم کیے گئے. .حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زراعت توسیع ڈیرہ غازیخان میں انسداد ڈینگی ڈے منایا گیا اس موقع پر ای ڈی او زراعت عبدالغفور غفاری، ڈی او واٹر منیجمنٹ خادم حسین ، ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت جمیل احمد ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر عطااللہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن عبدالحئی ، ٹیکنیکل آفیسر ملک محمد کلیم ، سائل کنزرویشن آفیسر محمد اجمل اور دیگر نے ٹریننگ ہال میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈینگی مچھر کے لاروا کو ختم کرنے کیلئے پانی کے ذخیرہ کو محفوظ کیا جائے . اس موقع پر ملازمین اورعوام میں معلوماتی پملفٹس بھی تقسیم کیے گئے. علاو ہ ازیں زراعت آفس سے کچہری چوک تک ڈینگی سے متعلق آگاہی واک کابھی انعقاد کیاگیا.وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان میں ڈینگی ڈے کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیاگیا .، ڈاکٹرعلیم احمد خان، پروفیسر ڈاکٹر عمران خالق ، عمران علوی ، محمد فاروق اور دیگر اساتذہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈینگی مرض سے گھبرانے کی ضرورت نہیں احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ڈینگی بخار سے بچا جاسکتاہے . مٹھن کوٹ سے نامہ نگار کے مطابق حکو مت کی ہدا یت پر محکمہ اوقا ف کے زیر اہتمام ڈسٹر کٹ منیجر اوقا ف دربار فرید ؒ حماد حسن نے ملک بھر کی طر ح دربار فر ید ؒ پر انسداد ڈینگی کیخلا ف سیمینار کا انعقا د کیا اورسما جی آگا ہی مہم کیلئے ریلی نکا ل۔حاصل پور سے نامہ نگار کے مطابق ٹی ایم اے حاصل پو رمحمد اکرم واہلہ، ڈاکٹر ظفر اقبال خرم نے پنجاب حکومت کی طرف سے ڈینگی کے دن کے موقع پر ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوام کو اس مرض سے چھٹکارہ سے آگاہی کے لیے ریلی نکالی جا رہی ہے تاکہ عوام کو اس سے بچایا جائے ۔منکیرہ سے نامہ نگارکے مطابق ڈینگی سے آگاہی بارے پاپولیشن آفس منکیرہ کی جانب سے منکیرہ پریس کلب میں تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر سجاد اکبر نیازی اور تحصیل پاپولیشن آفیسر اسلم خان نیازی سمیت پاپولیشن آفس کے عملہ اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ چوٹی زیریں سے نامہ نگار کے مطابق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چوٹی زیریں میں ڈینگی سے بچاؤ کے دن کے موضوع پر گزشتہ روز ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا اور حفاظتی تدابیر بتائی گئیں تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ عبدالمالک نے حاصل کی پرنسپل کالج پروفیسر راؤ محمد افضال نے ڈینگی سے بچاؤ کے لیے حکومت پنجاب کی کاوشوں کو سراہا ۔سئنیر میڈ یکل آفیسر آر ایچ سی چوٹی ڈاکٹر محمد جمال خان بزدار نے خطاب کرتے ہوئے ڈینگی علامات اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا پروفیسر عبدالستارخان شعبہ باٹنی ۔پروفیسر سجاد حسین خان زووالوجی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سیمینار میں پروفیسر محمدآصف خان ۔پروفسیر احمد بخش احمدانی ۔پروفیسر میاں محمد افضل ۔سئنیر صحافی محمدعا صم چنگوانی ۔شرجیل عارف خان سمیت تمام اساتذہ اور طلبانے شرکت کی بعد ازاں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ خان پور سے سٹی رپورٹر اور تحصیل رپورٹر کے مطابق گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج خانپور کی جانب سے انٹی ڈینگی واک کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر شرکاء واک میں صحت و صفائی کے حوالے سے پمفلٹ تقسیم کےئے۔واک کے فوکل پرسن پروفیسر انور شاہین تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل کالج پروفیسر رفیق احمد صدیقی نے کہا کہ ڈینگی ایک قومی مسئلہ ہے ۔ہمیں ہر دم اس سے محتاط رہنا ہے۔ دریں اثناء رولر ہیلتھ سینٹر نواں کو ٹ کے انچا رج میڈیکل آ فیسر ڈا کٹر طارق جا وید نے ڈ ینگی کے حوا لے سے عوا می آ گا ہی کے سلسہ میں ہیلتھ سنٹر پر خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ اپنے اردگرد کے ما حول گلی محلہ کی صفا ئی ستھرا ئی کو یقینی بنا یا جا سکتا ہے تا کہ ڈ ینگی کی ا فزا ئش نہ ہو سکے بعد ازاں ہیلتھ سنٹر سے نوا نکوٹ شہر تک وا ک کا اہتمام کیا گیا جس میں ہیلتھ سنٹر کے ما لا ز مین محمد احمد لیبا ر ٹری ٹیکنیشن،گلزار احمد لیبا ر ٹری اسسٹنٹ،محمد سعید احمد ڈ سپنسر،کا لو خان ڈ سپنسر،عبد ا لوہابOTA اور شہر یوں نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔لیہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈی او سی محبوب احمد نے انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر ٹی ایم اے ہا ل لیہ میں منعقدہ سیمینار سے خطا ب کیا۔ سیمینار سے ای ڈی او صحت ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ ، جی اے آر محمد ارشد وٹو ، اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظور احمد چانڈیہ ، ٹی ایم او عثما ن جاوید ، سیکرٹری آر ٹی اے محسن ریاض ، سید عمران علی شاہ نے محکمہ صحت ، تعلیم ، زراعت ، ٹی ایم اے کے افسران و اہلکا روں اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر سما جی شعور کی بیداری کے لئے ڈی او سی محبوب احمد ،جی اے آر ارشد احمد وٹو ، اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظور احمد خان چانڈیہ کی قیا دت میں واک نکالی گئی۔ ضلع لیہ میں حکو مت پنجا ب کی ہد ایا ت پر 20لا کھ سے زائد چھوٹے بڑے مو یشیوں کو موسمی اثرات سے محفوظ رکھنے و انسداد ڈینگی کے لئے محکمہ لا ئیو سٹا ک منظم بنیا دوں پر ویکسی نیشن و آگا ہی کے لئے مہم چلا رہا ہے یہ با ت ڈی ایل او لیہ ڈاکٹر محمد طارق نے انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر لا ئیو سٹا ک کیمپلکس لیہ میں منعقد واک کے موقع پر کہی ۔ضلع لیہ میں انسداد ڈینگی کے پیغا م کو گھر گھر عام کر نے کے لئے ضلع بھر کے تمام کا لجز میں سیمینار ز منعقد کیے جا رہے ہیں تا کہ طلبا ء و طا لبا ت کو پیشگی حفاظتی تدا بیر سے آگا ہی کے ذریعے ڈینگی سے بچاؤ کو ممکن بنا یا جا سکے یہ با ت ڈی ڈی کا لجز حافظ محمد اسحاق نے انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر مختلف کا لجز میں سیمینار سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی ۔ ضلع لیہ میں انسداد ڈینگی ڈے کے حوالے سے ٹی ایم اے کر وڑ کے زیر اہتمام سیمینار منعقد ہوا جس میں ٹی ایم او ممتاز حسین کلا چی و صدر انجمن تا جران کر وڑ حا جی مختیار حسین نے خطا ب کرتے ہو ئے انسداد ڈینگی سے بچاؤ کی تدا بیر و ٹی ایم اے کے تحت اٹھا ئے گئے اقداما ت کے بارے میں تفصیلی طور پر آگا ہ کیا۔ انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر ٹی ایم اے چوبا رہ کے زیر اہتمام سیمینار منعقد ہوا جس میں ٹی ایم او چوبا رہ آصف جا وید و دیگر نے خطا ب کرتے ہو ئے صحت و صفائی ، سپرے کر انے و دیگر پیشگی حفاظتی اقداما ت کے با رے میں آگا ہ کیا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتا ل لیہ میں انسداد ڈینگی کے لئے خصوصی کا ؤنٹر بنا یا گیا ہے جہا ں آنے والے مریضوں کو مفت علا ج و ٹیسٹوں کی سہو لیا ت کے بارے میں آگا ہی و رہنما ئی کی جا رہی ہے اور ابھی تک ہسپتا ل میں ڈینگی سے متا ثرہ کو ئی مریض سامنے نہ آیا ہے ۔یہ بات ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتا ل لیہ ڈاکٹر غلام مصطفی گیلا نی نے انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر بتا ئی ۔ کہروڑ پکا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی پرنسپل مسز مسرت عزیز نے طالبات سے ڈینگی کے بچاؤ کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گھروں میں خالی برتنوں یادیگراشیارمیں پانی جمع نہ ہونے دیں۔ پانی والی اشیاء کو ڈھانپ کررکھیں۔ ڈینگی صاف پانی میں پرورش پاتاہے۔ تقریب سے مس رابعہ اکرم،مس ملیحہ رحمن،طالبات خورشیدضیاء اور فضاء نے بھی خطاب کیا۔لودھراں سے نما ئند ہ پا کستا ن کے مطابق ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عبد العزیز نے کہا ہے کہ ڈینگی کے انسداد کے لئے آگا ہی مہم وقت کا نا گزیر تقا ضا ہے انہوں نے مزید کہا کہ دیگر محکمے بھی محکمہ صحت کا ساتھ دیں انہوں نے یہ بات کا نجو ہال میں انسداد ڈ ینگی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی سیمینار کے مہمانانِ خصو صی ای ڈ ی او تعلیم نازک شہزاد، اور ای ڈ ی اوفنانس اینڈ پلاننگ عابد عنایت شیخ تھے۔ سیمینار سے ڈاکٹر الطاف احمد خان ایم ایس، ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر محمد رمضان، ظفر اقبال اینٹا مالوجسٹ، کو ثر شاہین سیال اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ دریں اثناء ہال میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے شرکاء میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ قبل ازیں ڈینگی بارے آگہی مہم کیلئے ٹی ایم اے گیٹ سے ایک واک ہوئی جس کی قیادت ای ڈی او ہیلتھ ،ڈی او بہبود آبادی مہر خضر حیات اور ڈی اوزراعت جمشید سندھواور ڈی سوشل ویلفئر محمد نعیم بھٹی نے کی۔
