پانامہ لیکس بلا وجہ ایشو، حکومت اپنی مدت پوری کریگی، عاشق گوپانگ

پانامہ لیکس بلا وجہ ایشو، حکومت اپنی مدت پوری کریگی، عاشق گوپانگ

سلطان پور(نامہ نگار)موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ،پانامہ لیکس کو بلاوجہ ایشو بنایا جارہاہے ۔ اپوزیشن بلاوجہ شور نہ مچائے ۔ ملک حالت جنگ میں سیاسی جماعتیں وطن کی سلامتی اورجمہوریت کیلئے حکومت کاساتھ دیں تحصیل علی پور میں تمام ترقیاتی منصوبے میرٹ پر مکمل ہونگے (بقیہ نمبر66صفحہ12پر )

سپربندوں کی تعمیر میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کریں گے۔چیئرمین اورتحصیل کونسل علی پور کا چیئرمین مسلم لیگ ن گوپانگ گروپ سے ہوگاخیرپورکے شہریوں کو جلد ہی میٹھے پانی کی سپلائی کیلئے نئی پائپ لائن بچھائی جائے گی ۔ گزشتہ روزان خیالات کا اظہار ایم این اے عاشق حسین گوپانگ نے خیرپور، سلطان پور ،سرکی،گبرارائیں،سپر بند کادورہ کرنے کے بعد حلقہ کے معززین جام اقبال حسین ، رضا حسین بخاری ،غلام حسین گوپانگ کونسلر رجب حسین لانگ نومنتخب چیئرمین اقبال حسین گوپانگ نومنتخب چیئرمین رانا نور پرویز ارائیں ،رئیس حفیظ اللہ ملک بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...