کوٹلہ وارث شاہ میں کرنٹ سے بچہ جاں بحق،اہل علاقہ کا واپڈا کیخلاف مظاہرہ

کوٹلہ وارث شاہ میں کرنٹ سے بچہ جاں بحق،اہل علاقہ کا واپڈا کیخلاف مظاہرہ

ملتان(کرائم رپورٹر)کوٹلہ وارث شاہ میں کرنٹ لگنے سے 9سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔بتایا جاتا ہے کہ دو روز قبل تیز بارش کے باعث صدر تھانہ کے علاقہ کوٹلہ وارث شاہ میں واقع مکان کی (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

چھت پر بجلی کی تار گری ہوئی تھی۔جس سے وہاں موجود دیگر الات میں کرنٹ آگیا۔9سالہ بچہ اکاش لطیف چھت پر گیا اس کا پاوں بجلی کی تار پر آیااورکرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔اہل علاقہ نے واقع پر محکمہ واپڈاکے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مکان کی تعمیر کرتے چھت گرنے سے 4مزدور دب کر زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بہار چوک کے قریب واقع مکان کی دوسری منز ل پر تعمیر کا کام جاری تھا۔چھت پر زیادہ وزن ہونے کے باعث زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں کام کرنے والے مزدور اشرف،طارق،بلال،مجیب گر کر زخمی ہوگئے،جنھیں فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں نے نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...