سانحہ ڈیرہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹیاں تشکیل ‘ متاثرین میں مالی امداد تقسیم

سانحہ ڈیرہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹیاں تشکیل ‘ متاثرین میں مالی امداد تقسیم

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی) .حکومت پنجاب کی طرف سے مدرسہ رحمانیہ ڈیرہ غازیخان حادثہ کے متاثرین میں مالی امداد تقسیم کر دی گئی.وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی نمائندگی کرتے ہوئے صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن ، کھیل وسیاحت پنجاب آصف سعید منیس نے متاثرین کے گھروں میں جا کر (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

چیک تقسیم کیے. اس موقع پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے علاوہ مسائل بھی دریافت کیے گئے . ملتان روڈ مدرسہ رحمانیہ ڈیرہ غازیخان کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والے پانچ بچوں کے ورثاء میں پانچ ، پانچ لاکھ روپے جبکہ دو شدید زخمیوں کے لواحقین میں ایک ایک لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے گئے . اس موقع پر ڈی سی او ندیم الرحمن ، ڈی پی او کیپٹن (ر) عطا محمد ، اسسٹنٹ کمشنر اصغر مجید چیئرمین احمد لغاری ، امتیاز لغاری اور دیگر متعلقہ افراد ہمراہ تھے . صوبائی وزیر آصف سعید منیس دانش سکول سے ملحقہ بستی گستانی والا گئے جہاں متوفی شفیق اور نوید کے والد عبدالعزیز اور عرفان کے والد اقبال ، کالی پل کے نزدیک بستی سیر والا میں متوفی اعجازکے والد غلام مصطفی اور بستی حوضے والی کے حمزہ کے ورثاء میں پانچ ، پانچ لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے . اس کے علاوہ دو شدید زخمیوں مجیب اور نصیر کے لواحقین کو بھی ایک ایک لاکھ روپے کے چیک دیئے گئے . صوبائی وزیر آصف سعید منیس نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ متاثرہ مدرسہ کی سرکاری خرچ پر تعمیر و مرمت کی جائے گی .ڈی سی او ندیم الرحمن نے خطاب کہاکہ تمام زخمیوں کو مفت علاج معالجہ کے بعد ڈسچارج کر دیاگیاہے . ضرورت پڑنے پر مزید علاج معالجہ کیلئے ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ دریں اثنا صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن ،کھیل و سیاحت آصف سعید منیس نے مدرسہ رحمانیہ ڈیرہ غازیخان حادثہ کے بعد ضلع کے تمام مدارس اورمساجد کی عمارتوں کے سروے کی ہدایات جاری کر دی ہیں .محکمہ بلڈنگز سمیت دیگر ماہرین پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو معائنہ کے بعد رپورٹ پیش کریں گی انہوں نے یہ احکامات سانحہ مدرسہ رحمانیہ ڈیرہ غازیخان کے متاثرین کی طرف سے درخواست پر جاری کیے . اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں .ڈی سی او ندیم الرحمن نے بتایا کہ انہوں نے سانحہ مدرسہ رحمانیہ کی انکوائری کیلئے ماہرین پر مشتمل دو کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں سرکاری سکولوں میں نصابی کتب کی مفت فراہمی شروع اور اس سلسلے میں وافر مقدار میں کتابیں موجود ہیں ۔

آصف سعید مینس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...