چھت گرنے سے جاں بحق ہونیوالے مدرسہ کے بچوں کے ورثاء کو معاوضہ دیا جائے ‘جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ

چھت گرنے سے جاں بحق ہونیوالے مدرسہ کے بچوں کے ورثاء کو معاوضہ دیا جائے ‘جنرل ...

ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ)ڈی سی او ندیم الرحمن کو مدرستہ چھت گرنے سے چھ بچوں کی موت کے بعد ضلع بھر میں مخدوش عمارتوں (بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

کی تفصیل طلب کرنے کا خیال آیا ۔مرنے والوں کے ورثاء سے اپنے فرائض میں غفلت کی معذرت کریں شہر میں مخدوش عمارتوں کے ساتھ غیرقانونی طورپر ایسی کئی منزلہ عمارتیں تعمیر ہیں جو حادثے کا سبب بن سکتی ہیں ۔ہلاک ہونے والے بچوں کے ورثا کو معاوضہ دیا جائے ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن ڈیرہ غازیخان کے جنرل سیکرٹری محمد اظہر خان سکھانی ،محمد یعقوب خان ایڈووکیٹ ،آغا حسین احمد ننھاایڈووکیٹ ،مسرت علی دستی ایڈووکیٹ نے مشترکہ بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا مدرسے کی چھت گرنے سے چھ بچوں کی ہلاکت اور درجن سے زائد طالب علموں کا زخمی ہونے کا واقعہ افسوسناک ہے ۔لیکن یہ سب کچھ غفلت اور لالچ کی بنیاد پر ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...