جائیداد کے تنازع پر بھائی کی فائرنگ سے بہن کا قتل،5افراد زخمی

جائیداد کے تنازع پر بھائی کی فائرنگ سے بہن کا قتل،5افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر)جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بہن کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا،جبکہ بھتیجے سمیت 5افراد زخمی (بقیہ نمبر56صفحہ12پر )
کردیے، تفصیل کے مطابق تھانہ نیو ملتان کے علاقہ قصوی چوک کے رہائشی جاوید نے گزشتہ روز 6مرلہ زمین کے تنازع پر گھر آئی شادی شدہ بہن صفیا بی بی اور بھائی عابد حسین، بھتیجے محرم علی سے جھگڑا کیا ،لڑائی اس حد تک بڑھ گئی کہ ملزم جاوید نے اپنے کمرے میں پڑے پسٹل سے سب پر افراد پر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں صفیا بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ عابد حسین، علی حسین اورمحرم علی زخمی ہوگئے،واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔