گاڑی دھوتے نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق

گاڑی دھوتے نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق

فتح پور(سٹی رپورٹر)گاڑی دھوتے ہوئے نوجوان نہر میں ڈوب کر جابحق،کئی (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

گھنٹوں کی کوشش سے لاش کو باہر نکال لیا گیا، تفصیل کے مطابق گزشتہ روزاویس عرف پھول ولد حاجی منشا قوم جٹ سکنہ فتح پور اپنی گاڑی ہائی ایس داسو مائینر پر دھو رہا تھا کہ اسی دوران اچانک نہر میں ڈوب گیا اہل علاقہ کی طویل تگ ودو کے بعد اس کی لاش کو تلاش کیا گیا ، نوجوان کی نمازجنازہ ادا کی گئی جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...