تیز رفتار ٹرک نے حویلی نصیرخان چوک پر خاتون کو کچل دیا ‘ ڈرائیور گرفتار

تیز رفتار ٹرک نے حویلی نصیرخان چوک پر خاتون کو کچل دیا ‘ ڈرائیور گرفتار

لودھراں(نما ئند ہ پا کستا ن) تیز رفتار ٹرک نے خاتون کو کچل کر مارڈالا ڈرائیور ٹرک سمیت گرفتار مقدمہ درج پولیس رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز بہاولپور سے خانیوال کی طرف جانے (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

والے تیز رفتار ٹرک نے لودھراں میں حویلی نصیر خان چوک میں سے گذرتی ہوئی خاتون کو کچل کر مارڈالا ٹرک کے نیچے کچلے جانے سے خاتون کا چہرے کی شناخت ممکن نہ رہی ہے پولیس تھانہ سٹی نے موقع پر پہنچ کر ٹرک ڈرائیور گل شیر ولد فتح شیر سکنہ خوشاب اور ٹرک نمبری RIL9585کو قبضہ میں لے لیا ہے لیکن خاتون کی نعش ایک گھنٹہ سے زائد جائے حادثہ پر پڑی رہی ہے جس کے بعد تھانہ سٹی پولیس نے اسے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی مارچری میں رکھوادیا ہے عینی شاہدین کے مطابق خاتون کے ہاتھ میں دوائی کی شیشی تھی لیکن تاحال نہ تو اس کی شناخت ہوسکی ہے اور نہ ہی ورثاء نے رابطہ کیا ہے پولیس نے سب انسپکٹر ہمایوں رضا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...