وہاڑی ‘ بنیادی مرکز صحت سے پی آر ایس پی کا انتظا م ختم کرنے کے فیصلہ کیخلاف عملہ کا احتجاج
وہاڑی(بیورو رپورٹ+نا مہ نگار)پنجاب رورل سپورٹ پروگرام کے تحت ضلع بھر میں 74بنیادی مراکز صحت کو30جون کے بعد پی آر ایس پی کے کنٹرول سے ختم کیا جا رہا ہے جس پر ضلع بھر میں ان مراکز میں کام کرنے والے ملا زمین میں شدید بے چینی پھیل گئی اور متا ثرین نے ریلی نکالی اور پریس کلب کے (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )
باہر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ناصر اقبال ،شاہد صفدر،سعید الرحمن ،بشریٰ اور انجم، ثمینہ بی بی کا کہنا تھا کہ پی آرایس پی 2003سے ضلع وہاڑی سمیت 14اضلاع میں بنیادی مراکز صحت کاانتظام سنبھالے ہوئے ہے اور پی آر ایس پی کے انتظام سنبھالنے کے بعد ان مراکز میں طبی سہولتوں کی فراہمی میں واضح طور پر فرق دیکھنے کا ملا ہے‘ اب اچانک حکومت نے پی آر ایس پی کا انتظام ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ان کے تحت کام کرنے والے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ جو تقریباً 7ہزار سے زائد بنتا ہے مقامی ایم این اے طاہر اقبال چوہدری نے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ تمام مطالبات اعلیٰ سطح پر ضرور اٹھاؤں گا ۔
ریلی مظاہرہ