سپرنٹنڈنٹ کوڑے خان فرضی دریا برد زمین کی آمدن سے کروڑ پتی بننے لگا
بستی اللہ بخش ( نامہ نگار ) کوڑے خان اراضی کی سر کاری فائلوں میں دریا برد ظاہر کی گئی 40 مربع اراضی سمیت دو سو مربع بغیر بولی کے دی گئی زمینوں پر گندم کی فصل کی کٹائی شروع ہوگئی۔(بقیہ نمبر31صفحہ7پر )
سپرنٹنڈنٹ کوڑے خان رفیق گجر کے ایجنٹوں نے 30 ہزار من گندم کی وصولی کے لیے تیاری کر لی 2ہزار ایکڑ رقبہ پر کاشت گندم کی مالیت 3کروڑ 60لاکھ ہے ، تفصیل کے مطابق سردار کوڑے خان جتوئی کی جانب سے 4سو پندرہ مربع اراضی ضلع کونسل مظفر گڑھ کے پاس ہے لیکن چار سو پندرہ میں سے دو سو پندرہ مربع اراضی کی بولی ہوئی باقی اراضی بغیر بولی کے سپرینٹنڈنٹ رفیق گجر کی سر پرستی میں مختلف لوگوں کو اس سال گندم کی کاشت کے لیے دی گئی جس کا ٹھیکہ 15 من گندم فی ایکڑ ہے دو ہزار ایکڑ سے تین ہزار من گندم کی وصولی ہوئی ہے اور اس گندم کی کٹائی رفیق گجر کے ایجنٹوں کی نگرانی میں شروع ہو چکی ہے موضع ڈیرہ کوڑے خان میں 40 مربع اراضی سرکاری فائلوں میں دریا برد ظاہر کی گئی ہے اس رقبے پر گندم کی کٹائی شروع ہو چکی ہے ذرائع کے مطابق موضع رام پور اول ، دوم ، سوم ، میر والا ، موچی والا جتوئی جنوبی ، بیٹ سلیمان ، ڈیرہ کوڑا کے علاوہ 35 سے زائد مواضعات میں کوڑے خان اراضی موجود ہے اس میں دو سو پندرہ اراضی جو بولی میں دی گئی ہے اورجس کا ٹھیکہ سرکاری پندرہ سو روپے فی ایکڑ 2جبکہ بغیر بولی کے جو دی گئی ہے جس سے ساری آمدنی سپرینٹنٹدنٹ اور ضلع کے اعلی افسران کی جیبوں میں جاتی ہے ۔