لیاقت پور ‘ سالی اور اسکی ساس کو قتل کرنیوالے ملزم کو 2 بار سزائے موت و جرمانہ کی سزا

لیاقت پور ‘ سالی اور اسکی ساس کو قتل کرنیوالے ملزم کو 2 بار سزائے موت و جرمانہ ...

لیاقت پور(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیاقت پور سید محمد اعظم جاوید نے سالی اور اسکی ساس کو قتل کرنے والے ملز م کو دو بار سزائے موت اور دولاکھ روپے جرمانے کا حکم ۔تفصیل کے مطابق 18اگست 2015کو ملز م شہزاد نے اپنی سالی اور اسکی ساس کوقتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ مشتاق احمد کی (بقیہ نمبر30صفحہ7پر )

مدعیت میں تھانہ لیاقت پور میں درج ہوا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے چالان عدالت بھجوایا بعد سماعت عدالت نے ملزم کو دو بار سزائے موت اور2لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا عدم ادائیگی جرمانے کی صورت میں ملزم 6ماہ قید کی سزا بھگتے گا ملزم کو پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل رحیم یارخان منتقل کر دیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...