واپڈا تاؤن فیز تھری کیخلاف آپریشن، گیٹ مسمار، مشروب ساز ادارے کا دفتر، نجی سکول سر بمہر

واپڈا تاؤن فیز تھری کیخلاف آپریشن، گیٹ مسمار، مشروب ساز ادارے کا دفتر، نجی ...

ملتان (نمائندہ خصوصی) شہر کا شہر لٹنے کے بعد آخر کار ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی آنکھ کھل ہی گئی۔ شعبہ ٹاؤن پلانینگ اور لینڈ کنٹرول برانچ نے ایم ڈی اے کے مجسٹریٹ کی قیادت میں واپڈا ٹاؤن فیز تھری کے خلاف دونوں گیٹ مسمار کر دیئے۔ تعمیراتی سامان قبضہ میں لے لیا۔اور کالونی کو غیر قانونی قرار دیکر سو سائٹی کی انتظامیہ کو قانونی نوٹس جاری کر دیئے۔بتایا جاتا ہے واپڈا ٹاؤن ملتان کی انتظامیہ کی جانب سے ایم ڈی اے کی جانب سے منظوری لیئے بغیرفیز تھری کی(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

قرعہ اندازی کرائی گئی اور پلاٹوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ اس دوران ایم ڈی اے کا شعبہ ٹاؤن پلانینگ اور ذمہ دار افسران مکمل خاموش رہے۔ میڈیا پر خبریں آنے کے بعد ایم ڈی اے حکام نے گذشتہ روز واپڈا ٹاؤن فیز تھری کے خلاف آپریشن کیا ملتان خانیوال روڈ اور متی تل روڈ پر بنائے گئے دونوں گیٹ گرا دیئے گئے اور سوسائٹی انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ معلوم ہوا ہے فیز تھری کو غیر قا نونی قرار سیئے جانے کی تشہیری مہم بھی شروع کرنے کے بارے میں سوچا جا رہا ہے تا کہ شہریوں کو حقائق سے باخبر رکھا جائے۔ ایم ڈی اے کی خصوصی ٹیم نے غوث اعظم روڈ پر مشروب ساز ادارے کا دفتر بھی سیل کر دیا۔ ماڈل میں واقع رہائشی پلاٹوں پر بنائے گئے بلوم فیلڈ سکول کی دونوں برانچیں سیل کر دیں گئیں۔ ماڈل ٹاؤن کے رہائشی پلاٹ کو کمرشل استعمال کرنے پر بلڈنگ بھی سیل کر دی گئی۔ سبزواری ٹاؤن میں بند شاہراہ عام کو کھولنے پر شہریوں نے ایم ڈی اے کے عملہ پر حملہ کر دیا اور ان کو پکڑ کر بیٹھا لیا۔ بعد ازاں تاجر رہنما کی مداخلت پر ایم ڈی اے کے عملہ کو چھوڑ دیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...