بہاولپور، مردہ شخص کے نام پر فراڈ، 10کروڑ کی سرکاری اراضی منتقل کر دی
بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مردہ شخص کے نام سے فراڈ امریکہ کے رہاشی چوہدری منظور احمد نامی شخص کے نام دس کروڑ روپے مالیت کی(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
سرکاری اراضی منتقل کردی گئی ڈائریکٹر انٹی کرپشن بہاولپور نے شہری کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے کالونیائزیشن آفیسر فرسٹ چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بہاولپور سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے 8اپریل کیلئے سماعت مقرر کردی درخواست کے مطابق مفاد سرکار کے تحت درخواست برائے اندراج مقدمہ بر خلاف نائب تحصیلدار ،حاجی محمد اختر گرداور ،مہر محمد بخش پٹواری حلقہ جنڈ اعوان تحصیل یزمان ضلع بہاولپور (چولستان ) چوہدری منظور احمد ولد نور احمد قوم آرائیں (پرائیویٹ سکنہ امریکہ ) اور دیگر متعلقہ سرکاری آفیسران و عملہ چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بہاولپور متذکرہ بالا سرکاری و غیر سرکاری افراد معہ دیگران متعلقہ آفیسرز وغیرہ نے جعلی فرضی کاروائی کرتے ہوئے بحوالہ انتقال نمبر2تابیع انتقال نمبر1موضع جنڈ اعوان مندرجہ بالا میں رقبہ سرکار مالیت تقریباً20لاکھ روپے فی ایکٹر کل رقبہ50ایکڑکل مالیت دس کروڑ روپے مستطیل نمبرات116/10 کیلہ نمبر 14 تا 17 رقبہ 32- 0کنال، کیلہ نمبر24تا25 رقبہ 16-0کنال 116/14 کیلہ نمبر 6تا9 رقبہ 32-0 کنال ، کیلہ نمبر11تا 25 رقبہ 120-0کنال 116/15 کیلہ نمبر1تا 25 رقبہ 200-0کنال ٹوٹل 400 کنال (قطعہ 50 ) منتقلی حقوق مزارعگی تابیع منظوری 19کالونی ایکٹ بحکم MD چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بہاولپور23-01-1995، بحوالہ رپٹ روزنامچہ نمبر325مورخہ11-06-2015، بروئے رسید نمبری 43بک نمبر165فیس تحصیل کونسل یزمان مبلٖ 20ہزار روپے 11-06-2015، انتقال درج منجانب پٹواری پٹواری ،تصدیق منجاب گرداور اور منظوری منجانب نائب تحصیلدار مندرجہ بالا بحق چوہدری منظور احمد مذکور خلاف قانون بھاری رشوت کے تحت اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مردہ شخص غلام حسین ولد الٰہی بخش قوم خواجہ عطیہ دار شاہی مزارعہ سکیم سال1950-51کی جانب سے حقوق مزارعگی رقبہ سرکار کی منتقلی کی جبکہ19کالونی ایکٹ منجانبMD/CDA‘ 23-01-1995کی ظاہر کی گئی ہے جو کہ قانونی طور پرتاریخ منظوری کے6ماہ بعد ختم ہو چکی تھی ۔مردہ شخص غلام حسین مزارعہ کے حقوق اسکے ورثاء کے نام ٹرانسفر کئے جا سکتے تھے نہ کہ چوہدری منظور احمد سکنہ امریکہ کے نام منتقل کئے جا سکتے تھے ۔فوری کاروائی کامطالبہ کیاگیاہے۔
