ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق، خاتون سمیت 14زخمی

ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق، خاتون سمیت 14زخمی

وہاڑی،لڈن،میلسی،چوبارہ(نمائندگان)ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق و ہا ڑ ی ، لڈن سے بیو ر و ر پو ر ٹ+نما ئندہ خصوصی کے مطا بق لڈ ن ر و ڈا ڈ ا 33 ڈ بلیو بی کے قر یب تین موٹر سا ئیکل آپس میں ٹکرانے کے نتیجہ میں3افراد جاں بحق جبکہ ایک عورت دو بچوں سمیت چھ افراد شدیدزخمی ہو گئے مرنے والوں میں محمد ریاض ولد محمد رمضان سکنہ 77ڈبلیوبی ، محمد محسن سکنہ لڈن اور ریاض احمد ولد حلیم سکنہ چک سرکاری بہاولنگر شامل ہیں اور زخمیوں میں میاں عبدالشکور (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

بیوی روبینہ شاہین ، محمود احمد اور12سالہ شاہد محمود ،8سالہ محمود رضا، چارسالہ بچی مہراں بی بی کے نام شامل ہیں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیمیں موقعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کردیا، جس پر ڈاکٹروں نے علاج و معالجہ شروع کردیا اور پو لیس نے کا رروائی شروع کردی اور ضروری کا رروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے میلسی سے تحصیل رپورٹرکے مطابق گزشتہ رات میلسی سے ملتان جانے والی اے پی وی وین دوکوٹہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس میں سوار ایس ڈی اور فرسٹ عبدالر حمن ، ایس ڈی او تھرڈ سمیت آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ اے پی وی وین کا ڈرائیور سناراں والی پلی کا رہائشی محمد رفیق ذخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ دیگر زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا جہان انکی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔چوبارہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق چوبارہ کا رہائشی ڈرائیور کرم حسین جگوال بلوچ کمپنی کی بس اور ٹریلر میں تصادم میں جاں بحق ہوگیا حادثہ میانوالی میں پیش آیا۔علاوہ ازیں جگوال برادری کا خان محمد ولد محمد حسین چکنمبر2408رہائشی ہارٹ اٹیک کیوجہ سے چل بسا دونوں آپس میں رشتہ دار تھے۔

ٹریفک حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...