پنجاب میں خودمختار آئل اینڈ گیس اتھارٹی کے قیام سے معشیت مضبوط ہو گی: شہباز شریف

پنجاب میں خودمختار آئل اینڈ گیس اتھارٹی کے قیام سے معشیت مضبوط ہو گی: شہباز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا،جس میں صوبے میں آئل اینڈ گیس کے امور کا جائزہ لیاگیااورپنجاب میںآئل اینڈ گیس اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیاگیا۔اتھارٹی مکمل طورپر خود مختار ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔صوبے کے عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے ان وسائل کو بروئے کار لانا وقت کی ضرور ت ہے ۔قدرتی وسائل سے استفادہ کر کے قومی معیشت کومضبوط کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ توانائی ،آئل اور گیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔صوبے میں آئل اینڈ گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت ہے ۔سیکرٹری توانائی نے آئل اینڈ گیس کے اموراوردیگر معاملات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔چیف سیکرٹری پنجاب،چےئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،چےئرمین پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی،سیکرٹری قانون و خزانہ نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ترکی کے سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی ۔ ترک سرمایہ کاروں نے صوبہ پنجاب میں توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے پر دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے بجلی کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام کیا جا رہا ہے۔ حکومت روایتی ذرائع کے ساتھ قابل تجدید ذرائع سے بجلی کے حصول کیلئے کوشاں ہے اور توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری پر ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترک سرمایہ کارو ں کی جانب سے سولر انرجی کا منصوبہ لگانے میں دلچسپی خوش آئند ہے۔ ترک سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو اس ضمن میں جلد حتمی پلان مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔ چیئرمین پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی عارف سعید، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری توانائی، شاہد ریاض گوندل اور پنجاب سرمایہ کاری بورڈ میں ترکی سیل کے سربراہ ہارون شوکت بھی اس موقع پر موجود تھے۔
توانائی