این اے 245 ، پی ٹی آئی کے امیدوار امجداللہ خان دستبردار، ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان

این اے 245 ، پی ٹی آئی کے امیدوار امجداللہ خان دستبردار، ایم کیوایم میں ...
این اے 245 ، پی ٹی آئی کے امیدوار امجداللہ خان دستبردار، ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 اور پی ایس 115 میں ضمنی انتخابات میں پولنگ سے قبل پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا لگ گیا اور امیدوار امجداللہ خان ایم کیوایم کے امیدوار کمال کے حق میں دستبردار ہوگئے اور متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔اس سے قبل بھی امیدوار دستبردار ہوجاتے ہیں لیکن یہ شاید پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ امیدوار کسی دوسری جماعت کے حق میں دستبردار ہوا اور اسی جماعت میں شمولیت کا بھی اعلان کردیا۔

نائن زیرو پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امجداللہ کاکہناتھاکہ  پی ٹی آئی امیروں کی جماعت بن گئی، میرے جیسے لوگ کھڑے نہیں ہوسکتے ، ساری توجہ پی ایس 115 پر دی جارہی ہے ، عمران خان نے ایک مرتبہ بھی رابطہ نہیں کیا اور الیکشن میں تنہا چھوڑ دیاگیا، پی ٹی آئی میں رہ کر سخت مایوس ہوئی جس کی وجہ سے  وہ ایم کیوایم میں شمولیت کااعلان کرتے ہیں ۔

دوسری طرف انصاف ہاؤس میں ہونیوالی تحریک انصاف کی  ہنگامی پریس کانفرنس ملتوی کردی گئی ، پریس کانفرنس سے قبل دو دھڑوں میں جھگڑا ہو گیا جس پر صحافیوں کو باہر نکال دیا گیا جبکہ کمرے کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ یاد رہے کہ ایم کیوایم کے ریحان ہاشمی کے مستعفی ہونے کی وجہ سے نشست خالی ہوئی تھی ۔ 

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...