بدھو ثمر باغ میں دھماکہ ایک پولیس اہلکار شہید ، 2 افراد زخمی

بدھو ثمر باغ میں دھماکہ ایک پولیس اہلکار شہید ، 2 افراد زخمی
بدھو ثمر باغ میں دھماکہ ایک پولیس اہلکار شہید ، 2 افراد زخمی

  


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) بدھو ثمر باغ میں دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 عام شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چارسدہ روڈ کے علاقہ بدھو ثمر باغ میں ایک دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا جبکہ 2 عام شہری افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ دھماکہ خودکش نہیں تھا بلکہ یہ ایک پلانٹڈ بم تھا جس میں 500 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا اور بال بیرنگ بھی ڈالے گئے تھے۔ بدھو ثمر باغ میں پولیس اہلکار معمول کی ڈیوٹی دے رہا تھا کہ اس دوران دھماکے کے نتیجے میں چل بسا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کردیے ہیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : پشاور /اہم خبریں


loading...