ایم کیو ایم اور حقیقی کے کارکنوں میں تصادم، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حالات قابو کرلیے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)لائنز ایریا سیکٹر ون میں اسلامیہ کالج کے قریب متحدہ قومی موومنٹ اور مہاجر قومی موومنٹ (حقیقی ) کے کارکنوں میں تصادم ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115 میں ضمنی انتخابات کی پولنگ کے موقع پر پولنگ سٹیشن نمبر 80 کے قریب ایم کیو ایم اور حقیقی کے انتخابی کیمپ لگے ہوئے تھے کہ دونوں پارٹیوں کے کارکنان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد دونوں پارٹیوں کے کارکن آپس میں گتھم گتھا ہوگئے اور ایک دوسرے پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کردی۔ تصادم کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کرلیا۔