بھارتی ریاست تلنگانہ میں لولگنے سے 66 افراد ہلاک ہو گئے
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ میں لولگنے کے باعث 66 افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈ یا کے مطابق اپریل کے آغاز میں ہی گرمی کی شدت نے شہریوں کو بے حال کر دیا ہے اور آج علل صبح ہی لو لگنے سے خواتین اور بچوں سمیت 66 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
گرمی کی شدت میں اضافے اور لو لگنے سے روزانہ کی بنیاد پر درجنوں اافرا دبے ہوش ہو رہے ہیں تاہم آج گرمی کی شدت میں خطرناک حد تک اضافہ ہو نے سے 66 افراد ہلاک ہو گئے ۔بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی حالیہ شدت آئندہ چند روز تک برقرار رہے گی اس دوران شہری بے جا سفر اور دھوپ میں کھڑے ہونے سے اجتناب کریں اور پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔
