ضلعی اسمبلی میں پانامہ پیپرز کے حوالے سے مذمتی قرارداد لانے پر ہنگامہ گو نواز گو، رو عمران رو کے نعرے

ضلعی اسمبلی میں پانامہ پیپرز کے حوالے سے مذمتی قرارداد لانے پر ہنگامہ گو ...
ضلعی اسمبلی میں پانامہ پیپرز کے حوالے سے مذمتی قرارداد لانے پر ہنگامہ گو نواز گو، رو عمران رو کے نعرے

  


پشاور (این این آئی) ڈسٹرکٹ اسمبلی میں وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کے خاندان پر پانامہ لیکس کے حقائق سامنے آنے پر مذمتی قرارداد پیش ہوتے ہنگامہ کھڑا ہوگیا، گو نواز گو اور رو عمران رو کے نعروں سے اسمبلی ہال گونج اٹھا۔ اسمبلی کا اجلاس کنوینر قاسم علی شاہ کی زیر صدرات ہوا۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنما میں خان آفریدی نے وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان پانامہ لیکس کے حقائق سامنے آنے پر مذمتی قرادرد ایوان میں پیش کی جس میں کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے خاندان نے عوامی پیسے لوٹ کر باہر ممالک میں اپنے اثاثہ بنائے جو بڑا گناہ ہے۔ شریف خاندان کی 8 کمپنیاں باہر کام کر رہی ہیں عوام کا پیسہ کس طر ح باہر منتقل کیا گیا اس کی تفصیلات سامنے لائی جائیں۔ آئس لنڈ کے وزیر اعظم نے اپنا استعفیٰ دیا ہے۔ میاں صاحب بھی فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائے اس دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔

مزید : پشاور


loading...