کل بھوشن یادیو کیلئے بھارتی قونصلر رسائی کی درخواست زیر غور ہے: دفتر خارجہ

کل بھوشن یادیو کیلئے بھارتی قونصلر رسائی کی درخواست زیر غور ہے: دفتر خارجہ
کل بھوشن یادیو کیلئے بھارتی قونصلر رسائی کی درخواست زیر غور ہے: دفتر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ملٹری اور سکیورٹی رابطے موجود ہیں اورا یران نے اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہائی کرائی ہے۔پٹھان کوٹ واقعے پر جے آئی ٹی اکٹھی کی گئی معلومات کا جائزہ لے رہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ”را“ایجنٹ کل بھوشن یادیو کیلئے بھارتی قونصلر رسائی کی درخواست زیرغور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن میں ہونےوالانیوکلیئرسمٹ پاکستان سے متعلق اہم تھا،ہم 40سال سے زیادہ عرصے سے محفوظ سول جوہری پروگرام چلارہے ہیں اور کستانی قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک دشمن عناصرکیخلاف کارروائی کررہے ہیں۔ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ اپاکستان کے سعودی عرب کیساتھ بہتر تعلقات قائم ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

قومی -