جو الزامات مجھ پر ہیں وہی وزیر اعظم پر ہیں ، جو میرے ساتھ کیا گیا وہی انکے ساتھ بھی کیاجائے: ڈاکٹر عاصم حسین
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہے، وزیر اعظم اپنے معاملے پر کمیشن بنا رہے ہیں تو میرے معاملے پر بھی کمیشن بنایا جائے۔
کرپشن کیس میں حاضری کے موقع پر صحافیوں سےغیر رسمی بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ جو الزامات مجھ پر ہیں وہی وزیر اعظم پر ہیں اس لئے جو میرے ساتھ کیا گیا ہے وہی ان کے ساتھ بھی کیا جائے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
صحافی نے سوال کیا کہ آپ تو گرفتار ہیں اور آپ پر کیس چل رہا ہے، وزیر اعظم کا کیس کسی عدالت میں نہیں ہے جس پر ڈاکٹر عاصم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ قانون سب کیلے برابر ہے مجھے بھی برابری کا حق دیا جائے اور اگر ایسا نہیں ہو سکتا تو آپ انہیں بھی گرفتار کر لیں برابری کا تقاضا پورا ہو جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ انکی کمر اور ٹانگوں میں شدید درد ہے اور طبعیت بھی ناساز ہے مگر اس کےباوجود علاج کیلئے مناسب سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔