کسی بھی کردار کی خاطر کبھی گنجی نہیں ہوں گی :کرینہ کپور
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور ’ٹشن‘اور ’کی اینڈ کا ‘جیسی فلموں میں متنوع کردار ادا کر چکی ہیں اور وہ نت نئے انداز میں جلوے بکھیرنے کے لئے تیار ہیں لیکن کسی بھی کردار کی وضاحت کرنے کی خاطر کسی صورت گنجا ہونے کو راضی نہیں ہیں ۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اداکارہ نے لکمی فیشن ویک میں اپنے خدوخال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کمرشل فلموں، فیشن بلاگس اور ایسی دیگر چیزوں کے لئے اپنی شکل و صورت کے ساتھ تجربات کرنے کوتیار ہے ۔ کرینہ کپور نے مزید کہا کہ تجربات صرف تجربات کے لئے ہی ہیں ان میں میری کوئی مرضی نہیں ۔ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ جہاں کردار کی خاطر لوگوں کو مختلف انداز اپنانا پڑتے ہیں یا اپنے بالوں اور میک اپ کے ساتھ عجیب و غریب چیزیں کرنا پڑتی ہیں تاہم وہ کبھی بھی اپنے بال کٹوا کر گنجی نہیں ہوں گی حتیٰ کہ کردار بھی اس چیز کا مطالبہ کیوں نہ کرے ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
