ویناملک پھر شوبز میں بھرپور انٹری کی تیاریوں میں

ویناملک پھر شوبز میں بھرپور انٹری کی تیاریوں میں
ویناملک پھر شوبز میں بھرپور انٹری کی تیاریوں میں

  


لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ وینا ملک ایک بار پھر شوبز میں بھرپور انٹری کی تیاری کر رہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس بار وینا ملک نہ صرف اداکاری بلکہ پروڈکشن میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں اور ان دنوں سیریل بنانے کی تیاری بھی کر رہی ہیں جبکہ متعدد ڈائریکٹر ز اور پروڈیوسرز سے فلموں اور ڈراموں میں ایکٹنگ کی بات چیت بھی جاری ہے۔ وینا ملک نے شادی کے بعد بیرون ملک رہائش اختیار کرتے ہوئے شوبز سے بھی عارضی کنارہ کشی اختیار کر لی تھی ، کچھ عرصہ پہلے وہ شوہر اور بچوں کے ہمراہ پاکستان واپس آئی تھیں اور ان دنوں لاہور میں رہائش پذیر ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وینا ملک چند روز تک مستقبل بارے تفصیلات منظر عام پر لائیں گی۔

مزید : تفریح


loading...