کاغذی بازار دستی بم حملہ لیاری گینگ کے وصی اللہ گروپ نے کیا،ابتدائی رپورٹ میں انکشاف

کاغذی بازار دستی بم حملہ لیاری گینگ کے وصی اللہ گروپ نے کیا،ابتدائی رپورٹ ...
کاغذی بازار دستی بم حملہ لیاری گینگ کے وصی اللہ گروپ نے کیا،ابتدائی رپورٹ میں انکشاف

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے میٹھا در کاغذی بازار میں گزشتہ روز ہونے والے دستی بم حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی جس میں کہا گیا ہے کہ کاغزی بازار میں دوکان پر دستی بم حملہ لیاری کینگ وار کے وصی اللہ گروپ نے کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ و صی اللہ لاکھو گروپ میں60سے زائدلڑکے کا م کرتے ہیں اور اس گروپ کاکام تاجروں کوبھتے کی پرچی دینااورنہ ملنے پردستی بم حملہ کرناہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وصی اللہ گروپ تمام بڑی مارکیٹوں اورتاجروں پردستی بم حملوں میں ملوث ہے۔گزشتہ روز ھملے مین تین افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : کراچی


loading...