نامکمل ویزہ ،اکشے کمار کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کو درست ویزہ کے بغیر سفر کرنے پر لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا ۔ ڈیلی پاکستان گلوبل نے ممبئی مرر کے حوالہ سے بتایا ہے کہ ہیتھرو ایئرپورٹ کے امیگریشن حکام نے اکشے کمار کو ڈیڑھ گھنٹے تک روکے رکھا ۔اکشے کمار کواس دوران جنرل ہولڈنگ ایریا میں ہی انتظار کرنا پڑاجس کے باعث دیگر مسافر بھی انہیں دیکھ کر یہاں جمع ہو گئے ۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔
اکشے کمار نے جب پرائیویٹ ایریا کی درخواست کی تو ایئرپورٹ حکام نے انہیں آگاہ کیا کہ ایسی کوئی جگہ نہیں ۔ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اپنی آئندہ آنیوالی فلم ’رستم‘کی شوٹنگ کے سلسلے میں پندرہ روز کے لئے لندن گئے ہوئے تھے ۔اکشے کمار نے اخبار کی جانب سے رابطہ کئے جانے پر ایسے کسی واقعے کو مکمل طور پر رد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس درست ویزہ تھا اور وہ فوری طور پر ایئرپورٹ سے باہر بھی چلے گئے تھے ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
دوسری جانب اے آر وائے نیوز کے مطابق ہیتھرو ایئرپورٹ پر حکام نے کچھ وقت اس لئے لگایا کیونکہ ان کے کمپیوٹر ویزہ سٹیٹس ظاہر نہیں کر پا رہے تھے لیکن جیسے ہی کاغذات کی جانچ پڑتال ہو گئی انہیں جانے دیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق مسئلہ تب پیدا ہوا جب اکشے نے اپنے ویزے کی نوعیت کے بارے میں پوچھا ۔کیونکہ اکشے کینیڈا کی شہرت بھی رکھتے ہیں اور یوں قانون کے مطابق ایک کینیڈین شہری سیاحتی ویزہ پر برطانیہ آ سکتا ہے لیکن اکشے کمار لندن میں فلم کی شوٹنگ کی غرض سے تھے لہذا ویزہ سٹیمپ کی ضرورت تھی ۔
