ہائی کورٹ :بیلٹ پیپر پر پاکستان کے خلاف تحریر کی انکوائری نہ کروانے پر حکومت سے جواب طلب

ہائی کورٹ :بیلٹ پیپر پر پاکستان کے خلاف تحریر کی انکوائری نہ کروانے پر حکومت ...
ہائی کورٹ :بیلٹ پیپر پر پاکستان کے خلاف تحریر کی انکوائری نہ کروانے پر حکومت سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے بیلٹ پیپر پر پاکستان کے خلاف توہین آمیز الفاظ لکھنے کیس میں میاں نواز شریف کو عدالت میں طلب کرنے کیلئے دائر متفرق درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کے ذریعے حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے ۔فاضل جج نے اس سلسلے میں 16مئی کے لئے نوٹس بھی جاری کردیئے ہیں ۔

درخواست گزار سید اقتدار حیدر نے دائر متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ 1997 ءکے صدارتی الیکشن میں بیلٹ پیپر پر پاکستان کے خلاف توہین آمیز الفاظ لکھنے پراس وقت کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا مگر اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود نہ توانکوائری کمیٹی کی رپورٹ سامنے آسکی اور نہ ہی کسی ذمہ دار کا تعین کرکے کاروائی کی گئی۔میاں نواز شریف نے بطور وزیراعظم کمیٹی بنائی لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ میاں نواز شریف کو عدالت میں طلب کیا جائے تاکہ وہ قوم کو انکوائری کمیٹی کی رپورٹ سے آگاہ کریں۔

مزید :

لاہور -