پاناما لیکس کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اہم اجلاس ،پی ٹی وی نے مکمل بلیک آوٹ کردیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاناما لیکس کے معاملے پر قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کو پاکستان ٹیلی ویژن نے نشر نہیں کیا اور اجلاس کی کارروائی کو مکمل طور پر بلیک آوٹ کر دیا ،اپوزیشن اراکین پی ٹی وی کے اس طرز عمل پر سخت الفاظ میں مذمت کی ۔
تفصیل کے مطابق آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاناما لیکس کے معاملے پر اہم بحث ہوئی جس میں قائد حزب اختلاف خورشید شا ہ ،عمران خان ،خواجہ آصف اور دیگر رہنماﺅں نے خطاب کیا ۔پی ٹی وی نے اجلاس کی کارروائی کا مکمل بلیک آوٹ کیا اور اس سے متعلق ٹکرز بھی نہیں چلائے ۔پی ٹی وی نے نہ صرف اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور عمران خان کی تقاریر کا بلیک آوٹ کیا بلکہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر بھی نہیں دکھائی ۔پی ٹی وی کے اس طرز عمل پر رد عمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی پی ٹی وی پر نہ دکھانے کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سرکاری ٹی وی کا پا ناما لیکس پر بحث کا بلیک آوٹ جمہوری رویو کے منافی ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان کا سرکاری ٹی وی چینل ہونے کی حیثیت سے صرف پی ٹی وی ہی قومی اسمبلی کے اجلاس کو براہ راست کورکرتا ہے جبکہ نجی چینل پی ٹی وی کی لائیو فیڈ لے کر اجلاس کو نشر کرتے ہیں ۔ماضی میں بھی نواز حکومت سرکاری میڈ یا پر اپوزیشن جماعتوں کو کوریج نہیں دیتی تھی ۔