غیر ملکی کوچ لانے کی باتیں کرنے والے کرکٹ بورڈ کو بھی غیر ملکیوں کے حوالے کردیں:جاوید میانداد
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ جو لوگ غیر ملکی کوچ لانے کی بات کر رہے ہیں ،وہ کرکٹ بورڈ بھی غیر ملکیوں کے حوالے کردیں ۔ان کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو کپتان بنا کر اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کی ہے ۔
کراچی میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو سیکھنا ہے تو میرے پاس آئے ،پیاسا کنویں کے پاس آتا ہے کنواں پیاسے کے پاس نہیں جاتا ۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ خود کرنا چاہیے ،شاہد آفریدی ریٹائرمنٹ نے ریٹائرمنٹ نہیں لی کیو نکہ وہ کھیلنا چاہتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ لیجنڈ ظہیر عباس کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے ،ظہیر عباس کو وہاں لگا دیا گیا جہاں کوئی کام نہیں ہے ۔
