وہ ایک کام جس میں مسلمانوں نے پوری دنیا کو پیچھے چھوڑدیا، وہ کام جس کا پاکستانیوں کو بھی سب سے زیادہ شوق ہے

وہ ایک کام جس میں مسلمانوں نے پوری دنیا کو پیچھے چھوڑدیا، وہ کام جس کا ...
وہ ایک کام جس میں مسلمانوں نے پوری دنیا کو پیچھے چھوڑدیا، وہ کام جس کا پاکستانیوں کو بھی سب سے زیادہ شوق ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اس میں کوئی دورائے نہیں کہ ایک وقت آئے گا جب پوری دنیا پر دینِ اسلام کا غلبہ ہو گا تاہم بعض دنیا دار دنیاوی دلیل کے بغیر اس حقیقت کو ماننے کو تیار نہیں۔ پیوریسرچ سنٹر نے اب اس کی دنیاوی دلیل فراہم کر دی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سنٹرنے مختلف مذاہب کے لوگوں کی شرح پیدائش و اموات کے اعدادوشمار کا تجزیہ کرنے کے بعد اپنے حالیہ سروے نتائج میں بتایا ہے کہ ’اس صدی کے اختتام تک دینِ اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔‘
سروے کے مطابق اس وقت عیسائیت دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہے۔ حالیہ سالوں میں عیسائیوں میں عالمی سطح پر شرح پیدائش 33فیصد جبکہ شرح اموات 37فیصد تھی۔ مسلمانوں میں شرح پیدائش عیسائیوں سے دو گنا زیادہ ہے جس کے باعث، پیو ریسرچ سنٹر کے مطابق، آئندہ 40سالوں میں دنیا میں مسلمانوں کی تعداد میں متوقع طور پر70فیصد اضافہ ہو جائے گا۔اس کے برعکس عیسائیوں کی تعداد میں صرف 34فیصد اضافے کا امکان ہے۔چنانچہ 2060ءمیں دونوں مذاہب کے ماننے والوں کی تعداد برابر ہو جائے گی۔ 2010ءسے2015ءکے درمیان مسلمانوں کی تعداد میں 15کروڑ کا اضافہ ہوا ہے جس سے ان کی تعدا 1ارب 80کروڑ ہو گئی ہے۔ دوسری طرف 2015ءمیں عیسائیوں کی تعداد 2ارب 30کروڑ تھی۔سروے میں بتایا گیا ہے کہ بالخصوص یورپ میں عیسائیت دم توڑ رہی ہے اور اسلام تیزی سے غالب آ رہا ہے۔اس کی بڑی وجہ پناہ گزینوں کی یورپ آمد قرار دی جا رہی ہے۔

’میں نے ’جہنم کے دروازے‘ تک کا سفر کیا، جیسے ہی قریب جانے کی کوشش کی مجھے لگا کہ جیسے۔۔۔‘
سروے کے مطابق 2015ءکے اختتام پر دنیا بھر میں عیسائیوں کی آبادی 2ارب 30کروڑ، مسلمانوں کی 1ارب 80کروڑ، ملحدین کی 1ارب 20کروڑ، ہندوﺅں کی 1ارب 10کروڑ، بدھ مت کے پیروکاروں کی 50کروڑ، گروہی مذاہب کی 40کروڑ اور یہودیوں کی آبادی صرف 1کروڑ نفوس پر مشتمل تھی۔2015ءمیں امریکہ میں مسلمانوں کی آبادی 33لاکھ تھی جو کل امریکی آبادی کا 1فیصد ہے۔ سروے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا کے 62فیصد مسلمان ایشیاءپیسیفک خطے میں رہتے ہیں جہاں بڑی مسلم آبادی والے ممالک میں انڈونیشیاء، انڈیا، پاکستان، بنگلہ دیش، ایران اور ترکی شامل ہیں۔ اس وقت انڈونیشیاءدنیا کا سب سے بڑا مسلم آبادی والا ملک ہے لیکن سروے کے نتائج کے مطابق 2050ءمیں انڈیا دنیا کا سب سے بڑا مسلم آبادی والا ملک بن جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -