چاول کو پکانے کے بعد فریج میں رکھ دیں کیونکہ ۔۔۔ سائنسدانوں نے ایسی خطرناک بیماری کا بتادیا کہ سن کر اگلی بار آپ چاول ہمیشہ فریج میں رکھیں گے

چاول کو پکانے کے بعد فریج میں رکھ دیں کیونکہ ۔۔۔ سائنسدانوں نے ایسی خطرناک ...
چاول کو پکانے کے بعد فریج میں رکھ دیں کیونکہ ۔۔۔ سائنسدانوں نے ایسی خطرناک بیماری کا بتادیا کہ سن کر اگلی بار آپ چاول ہمیشہ فریج میں رکھیں گے

  


نیویارک(نیوزڈیسک) چاول دنیا بھر میں شوق سے کھائی جانے والی غذاؤں میں سے ایک ہے اور اس کی مختلف اقسام کو طرح طرح کے طریقوں سے بناکر مشرق سے مغرب تک شوق سے کھایاجاتا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ چاولوں کو پکانے کے فوری بعد استعمال کرناصحت کے لئے زیادہ مفید ہے تاہم کبھی بھی چاولوں کو پکانے کے بعد باہر زیادہ دیر کے لئے نہ رکھیں ورنہ آپ خطرناک پیٹ کی بیماری کا شکار ہوسکتے ہیں۔ امریکی ادارہ صحت این ایچ ایس کا کہنا ہے کہ کچے چاولوں میں ایسے جراثیم ہوتے ہیں جو پکنے کے بعد بھی چاولوں میں رہتے ہیں۔اگر پکے ہوئے چاولوں کو فوری طور پر کھالیا جائے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ،اسی طرح اگر پکے ہوئے چاولوں کو فریج میں رکھ کر استعمال کیا جائے تب بھی یہصحت کے لئے نقصان دہ نہیں ہوتے لیکن اگر یہ چاول کمرے کے درجہ حرارت پر پڑے رہیں تو ان میں موجود بیکٹیریا اپنا کام شروع کردیتے ہیں اور جب ہم ان چاولوں کو دوبارہ گرم کرکے کھاتے ہیں تو یہ بیکٹیریا پیٹ میں جاکر فوڈ پوائزننگ کا باعث بنتے ہیں۔جتنی زیادہ دیر یہ پکے ہوئے چاول باہر پڑے رہیں اتنا ہی زیادہ امکان ہے کہ یہ بیکٹیریا نشوونما پاکر آپ کے لئے خطرات پیدا کرے گا۔اس بات کا بھی دھیان رہے کہ ایک دن سے زائد فریج میں رکھے ہوئے چاول استعمال نہ کریں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...