شادی شدہ افراد میں یہ ایک چیز نہیں ہوتی، تحقیق میں ایسا انکشاف کہ آپ کے لئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

شادی شدہ افراد میں یہ ایک چیز نہیں ہوتی، تحقیق میں ایسا انکشاف کہ آپ کے لئے ...
شادی شدہ افراد میں یہ ایک چیز نہیں ہوتی، تحقیق میں ایسا انکشاف کہ آپ کے لئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

  


نیویارک(نیوزڈیسک) شادی ایک ایسامعاشرتی عمل ہے جس کی وجہ سے انسانی نسل میں بڑھوتری ہونے کے ساتھ معاشرہ اعتدال کا شکار ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ اس سے اجتناب کرتے ہیں۔ ہمارے مذہب نے بھی شادی کرنے پر زور دیا ہے اور اب جدید تحقیق میں شادی کا ایسا فائدہ سامنے آیا ہے کہ جان کر پوری دنیا حیران رہ گئی ہے۔ امریکہ کی کیرنیج میلن یونیورسٹی میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ شادی شدہ لوگ کنوارے یا رنڈوں کے مقابلے میں ذہنی دباؤکا کم شکار ہوتے ہیں۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ شادی شدہ افراد میں ذہنی دباؤ والے ہارمون ’کورٹیسول‘ کا لیول کم ہوتا ہے جبکہ غیرشادی شدہ افراد میں یہ زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ ذہنی تناؤ کا شکار رہتے ہیں۔ اس ہارمون کی زیادتی کی وجہ سے یہ جسم میں سوزش پیدا کرنے کے ساتھ کئی طرح کی بیماریوں جیسے دل کے امراض کا بھی باعث بنتا ہے۔تحقیق کار برائن چِن کا کہنا ہے کہ انہوں نے مسلسل تین دن تک تحقیق میں 572شرکاء کے لعاب کے نمونے لیتے ہوئے اس میں کوریٹسول کی مقدار جانچی۔شرکاء جن کی عمریں 21اور55سال کے درمیان تھیں اور یہ چیز دیکھنے کو ملی کہ شادی شدہ افراد میں یہ ہارمون کم مقدار میں موجود تھا جبکہ غیر شادی شدہ افراد میں اس کا لیول زیادہ تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...