پی آئی اے کے جرمن سی ای او برینڈ ہلڈن جبری رخصت پر چلے گئے

پی آئی اے کے جرمن سی ای او برینڈ ہلڈن جبری رخصت پر چلے گئے
پی آئی اے کے جرمن سی ای او برینڈ ہلڈن جبری رخصت پر چلے گئے

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی آئی اے کے جرمن سی ای او برینڈ ہلڈن  جبری رخصت پر چلے گئے ہیں جبکہ اس سے قبل ان کا نام ای سی ایل میں بھی شامل کر دیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوزکے مطابق ایف آئی اے ان کیخلاف بدعنوانی اور غیرقانونی اقدامات پر تحقیقات کر رہی ہے۔پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ قائم مقائم سی ای او برینڈ ہلٹن نے 15 یوم کی رخصت کی درخواست کی تھی جو قبول کرلی گئی ہے۔برینڈ ہلٹن کی غیرموجودگی میں چیف فنانشل آفیسرنیر حیات سی ای او کی ذمہ داری انجام دیں گے۔برینڈ ہلٹن نے ای سی ایل سے نام نکالوانے کی بھی درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے برینڈ ہلٹن کے خلاف مہنگے داموں لیز پر طیارے لینے اورپی آئی اے کی ایئر بس اے 310 طیارہ ایک جرمن عجائب گھر کو خلاف ضابطہ بیچنے کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید : قومی


loading...