پولیس کا میانوالی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ، 67افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

پولیس کا میانوالی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ، 67افراد گرفتار، اسلحہ ...
پولیس کا میانوالی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ، 67افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

  


میانوالی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے میانوالی کے مختلف علاقوںمیں سر چ آپریشن کرتے ہوئے67افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کر لیا ۔

اسلام آباد مردم شماری کا سیکورٹی پلان تیار، 1600ٹیمیں گھروں کو شمار کریں گی

تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے میانوالی سٹی کے علاقوں داودخیل، کالاباغ اور کندیاںمیں سرچ آپریشن کے دورا ن افغان کیمپ بستیوں ، ہوٹلوں، مسافرخانوں اور گھروں کی تلاشی لی جبکہ131افراد کی بائیومیٹرک تصدیق اور شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی ۔پولیس نے اسی دوران 67افراد کو شناخت ظاہر نہ ہونے اور دیگر کومشکوک جان کر حراست میں لے لیا ،بعد ازاں زیر حراست ملزمان کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا جس میں 4بندوقیں ،ریپیٹر،پستول اور کارتوس شامل ہیں،تاہم پولیس نے ملزما ن کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مزید : میانوالی


loading...