ٹاؤن شپ انڈسٹریز کی میڈان کوٹ لکھپت نمائش18اپریل کو ہوگی

ٹاؤن شپ انڈسٹریز کی میڈان کوٹ لکھپت نمائش18اپریل کو ہوگی

لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن خلدون جاویدملک نے کہا ہے کہ ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام میڈ ان کوٹ لکھپت نمائش مورخہ18اور19۔اپریل کو مرحبا پارک ،کوٹ لکھپت لاہور میں منعقد ہوگی اس صنعتی نمائش میں گورنر پنجاب ،صوبہ پنجاب میں تمام چیمبرز آف کامرس کے نمائندے اور اہم صنعتی و تجارتی شخصیات شرکت کرینگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر شفیق اے نقی وائس چیئرمین میاں شہریار علیکے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے میڈ ان کوٹ لکھپت نمائش2017کے انتظامات کے سلسلہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خلدون جاوید ملک نے کہا کہ اس صنعتی نمائش میں ٹاؤن شپ انڈسٹریز میں تمام صنعتیں اپنی اپنی مصنوعات کے سٹال لگائیں گی جن میں ٹیکسٹائل گارمنٹس، ہوم ٹیکسٹائل، برائیڈ ل وئیر، لیدر و اس سے بننے والی مصنوعات، گھریلو استعمال کی مشینری،آٹوز و آٹو پارٹس، انجینئرنگ،گھریلو استعمال کی اشیاء، گفٹ آئٹم و دیگر شامل ہیں۔

، کراکری، کمپیوٹر، کنسٹرکشن میٹریل،ٹیلی کمیونیکشن،سوفٹ ویئر،سرجیکل آلات، پلاسٹک مصنوعات، لبریکینٹس، بیوٹی مصنوعات، موٹر سائیکل،پولٹری مصنوعات، فوڈ آئٹم،فٹ وئیر، پیکیجنگ ،سولر انرجی مصنوعات،سیکیورٹی پراڈکٹ،فارماسوٹیکل و ہیلتھ کیئر پراڈکٹ سمیت مختلف اشیاء کی نمائش کی جائے گی۔اس سے انڈسٹریز کی غیر ملک میں برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا اور ملک بھر میں ٹاؤن شپ کی مصنوعات کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگا۔

مزید : کامرس


loading...