فلم’’رہبرا‘‘کی شوٹنگ تکمیل کے آخری مراحل میں

فلم’’رہبرا‘‘کی شوٹنگ تکمیل کے آخری مراحل میں

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر امین اقبال کی فلم’’رہبرا‘‘کی شوٹنگ تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے ۔اس فلم کی شوٹنگ ان دنوں لاہورمیں جاری ہے جس میں اداکاراحسن اور عائشہ عمر کا کام مکمل کیا جارہا ہے ۔ فلم کی شوٹنگ گزشتہ رات ایک مقامی شاپنگ مال کی گئی جو صبح تک جاری رہی جبکہ اس سے پہلے ایورنیوسٹوڈیو میں ہونے والی شوٹنگ میں شی میل رمل پر گانا پکچرائزکیا گیا جس کے گوریوگرافرنگاہ حسین تھے۔ امین اقبال نے’’پاکستان‘‘کو بتایا کہ ’’رہبرا‘‘کی شوٹنگ چندروز تک مکمل ہوجائے گی جس کے بعد اس کی پوسٹ پروڈکشن شروع کردی جائے گی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ فلم کا سارامیوزک پہلے ہی ریکارڈ ہوچکا ہے اور تمام گانوں کی شوٹنگ بھی کی جاچکی ہے اور اس حوالے جوتاثردیا گیا ہے کہ مومنہ مستحسن نے میری فلم کا ایک گانا گایا درست نہیں ہے ۔

مزید : کلچر


loading...