پورٹس پر کنسائمنٹس کی چیکنگ اور سکیننگ کا نظام بہتر کیا جا رہا ہے : ندیم اقبال

پورٹس پر کنسائمنٹس کی چیکنگ اور سکیننگ کا نظام بہتر کیا جا رہا ہے : ندیم ...

لاہور(کامرس رپورٹر) ڈائریکٹر ڈرائی پورٹس اینڈ بارڈر ٹرمینل بریگیڈیئر (ر) ندیم اقبال راجا نے کہا ہے کہ پورٹس پر کنسائمنٹس کی چیکنگ اور سکیننگ کا نظام بہتر کیا جارہا ہے جس سے تاجروں کو سہولت ملے گی ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر امجد علی جاوا سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی بہتری کے ساتھ معاملات میں بھی بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ سٹوریج کی سہولیات کو بھی بہتر کیا جارہا ہے ، انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر کی تجاویز بہت اہمیت رکھتی ہیں ۔ قبل ازیں لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر امجد علی جاوا نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ کرایوں میں کمی کے ذریعے تاجروں تک منتقل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ این ایل سی کے اوزان چارجز زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگ دیگر کمپنیوں کے ساتھ کام کررہے ہیں ۔

لہذا یہ قیمتیں کم کی جائیں، اسی طرح این ایل سی کو سٹوریج کے ریٹس بھی کم کرنے چاہئیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ جو کنسائمنٹس شیڈ میں رکھی جائیں اْن کا ریٹ زیادہ، جو کھلی جگہ پر ہوں ان کا اس سے کم جبکہ جو کنٹینر میں ہوں ان کا ریٹ بالکل کم ہونا چاہیے۔ امجد علی جاوا نے کہا کہ ایسی تمام اشیا جو سکین ہوتی ہیں ان کی فہرست مرتب شدہ ہے لیکن متعلقہ حکام تمام اشیا کی سکیننگ کرتے ہیں جس سے نہ صرف ان کی لاگت بڑھ جاتی ہے بلکہ وقت کا بھی ضیا ع ہوتا ہے۔اس کے علاوہ مارکیٹ کے مقابلے میں این ایل سی سکیننگ فیس بھی کم کرے۔

مزید : کامرس


loading...