عالیہ بھٹ نے عامر خان کو" ناں" کر دی

عالیہ بھٹ نے عامر خان کو" ناں" کر دی
 عالیہ بھٹ نے عامر خان کو

  


ممبئی(نیٹ نیوز)بالی ووڈ کے معروف ہیرو مسٹر پر فیکٹ کے ساتھ کون کام نہیں کرنا چاہتا اور عامر کی نئی فلم ٹھگز آف ہندوستان میں ہر ہیروئن کی کوشش ہوگی کہ وہ عامر کے مد مقابل کام کر سکیں لیکن عالیہ بھٹ نے عامر خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے خود عالیہ کو ٹھگز آف ہندوستان میں کام کرنے کی پیشکش کی لیکن عالیہ نے صاف انکار کردیا۔عالیہ کے مطابق ’میں کوئی ایسا کردار نہیں کروں گی جس میں میرا کام نہ ہونے کے برابر ہو‘۔کہا جا رہا ہے کہ اگرچہ ٹھگز آف ہندوستان میں عالیہ کو کام کرنے کے لیے تو کہا گیا تھا لیکن فلم میں جو کردار عالیہ کو دیا جانا تھا وہ کچھ خاص نہیں تھا جس کی وجہ سے عالیہ نے انکار کردیا۔

مزید : کلچر


loading...