ایس ای سی پی‘ فیوچر ایکسچینج ریگولیشنز کا مسودہ عوامی آراء کیلئے جاری

ایس ای سی پی‘ فیوچر ایکسچینج ریگولیشنز کا مسودہ عوامی آراء کیلئے جاری

اسلام آباد( آن لائن )( آن لائن ) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے حال ہی میں نافذ العمل ہونے والے فیوچر مارکیٹ ایکٹ 2016ء کے تحت، فیوچر ایکسچینج (لائسنسئنگ اینڈ آپریشن) ریگولیشنز 2017ء کا مسودہ عوامی آراء کیلئے جاری کردیا ہے۔ فیوچرز ایکسچینج کے مجوزہ ضوابط میں ایکسچینج کے اکثریتی شیئر ہولڈرز، ڈائریکٹرز اور سینئر مینجمنٹ کیلئے اہلیت کے معیارات دیئے گئے ہیں اور ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سینئر مینجمنٹ کیلئے کوڈ آف کنڈیکٹ بھی تجویز کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ، مجوزہ ریگولیشنز میں فیوچرز ایکسچینج کیلئے کم از کم مالی وسائل کے اور کم از کم 50 کروڑ روپے، ادا شدہ سرمائے کی حد تجویز کی گئی ہے تاہم موجودہ فیوچرز ایکسچینجوں کو ادا شدہ سرمائے کی مجوزہ حد کو پورا کرنے کیلئے تین سال کا وقت دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں مجوزہ ریگولیشنز میں ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ترتیب و تشکیل اور متعلقہ معاملات جیسا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی اور اس کی ایس ای سی پی سے منظوری، رسک کمیٹی اور چیف رسک آفیسر کے تقرر جیسے امور کیلئے بھی ہدایات دی گئی ہیں۔مجوزہ ریگولیشز کا مسودہ سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا اور ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے افراد و شراکت دار 12 اپریل تک اپنی تجاویز و پراء سے ایس ای سی پی کو آگاہ کر سکتے ہیں۔

مزید : کامرس


loading...