چین‘ پیٹنٹ قوانین کی خلاف ورزی پرجنوبی کورین کمپنی پر 11.60ملین ڈالر کا جرمانہ

چین‘ پیٹنٹ قوانین کی خلاف ورزی پرجنوبی کورین کمپنی پر 11.60ملین ڈالر کا جرمانہ

بیجنگ(اے پی پی) چین کی عدالت نے پیٹنٹ قوانین کی خلاف ورزی پر جنوبی کوریا کی سام سنگ الیکٹرانکس کو80 ملین یوآن( 11.60ملین ڈالر )کا جرمانہ کر دیا ہے۔چینی موبائل اور الیکٹرانک ساز کمپنی ہوواوی نے گذشتہ سال مئی میں چین اور امریکی عدالتوں میں اپنے بیس کے قریب سمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کے ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کی نقل کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے کمپنی کے خلاف مقدمات دائر کئے تھے۔ چانزاؤ کی عدالت نے سام سنگ کو کہا ہے کہ وہ آئی پی قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور ہوواوی کو ایسے اقدامات سے کاروباری نقصان پہنچانے کے عوض اسے 11.60 ملین ڈالر کی رقم ادا کرے گا۔

مزید : کامرس


loading...