بھارتی سنسر بورڈ نے ودیا کی ’’بیگم جان ‘‘پر قینچی چلا دی

بھارتی سنسر بورڈ نے ودیا کی ’’بیگم جان ‘‘پر قینچی چلا دی
 بھارتی سنسر بورڈ نے ودیا کی ’’بیگم جان ‘‘پر قینچی چلا دی

  


نئی دہلی( آن لائن ) بھارتی سنسر بورڈ کی بالی ووڈ کی ڈرٹی گرل ودیا بالن کی آئندہ ہفتے ریلز ہونیوالی فلم 'بیگم جان' کے 12 سین پر قینچی چلادی ، جس کے بعد فلم کے بہت سے اہم سین ختم ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ فلم سے اس سین کو بھی کاٹ دیا گیا جس میں فرقہ وارانہ تشدد دکھایا گیا تھا. اب دیکھنا یہ ہوگا کہ بیگم جان کی ٹیم سنسر بورڈ کی بات مان لیتی ہے یا پھر اس کے خلاف جائے گی، بعد فلم کافی اہم سین کاٹے گئے ہیں۔فلم ’’بیگم جان‘ ‘ کے ٹریلر میں ودیا بالن کی گالیوں سے لے کر غیر مناسب سین کی بھرمار تھی .لیکن سینسر بورڈ نے اس فلم پر ایسی قینچی چلائی ہے کہ ہدایت کار بھی پریشان ہو گئے ہوں گی. فلم کے بولڈ مواد میں بھی کانٹ چھانٹ کی گئی ہی. فلم کے 12 سین پر قینچی چلائی گئی ہے۔

مزید : کلچر


loading...