ایل سی ڈی ڈی پی کے زیر اہتمام جاب فیئر 13 اپریل کو ہو گا

ایل سی ڈی ڈی پی کے زیر اہتمام جاب فیئر 13 اپریل کو ہو گا

راولپنڈی(اے پی پی) معذور افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ادارہ روزگار و ترقی برائے افراد باہمی معذوری (ایل سی ڈی ڈی پی) کے زیر اہتمام 13 اپریل کو اسلام آباد میں جاب فیئر منعقد کیا جائے گا جس کے تحت معذور افراد کو ان کی اہلیت کے مطابق روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایل سی ڈی ڈی پی عمران نذیر نے بتایا کہ اس جاب فیئر میں سرکاری و نجی شعبہ سے 25سے زائد ادارے سٹالز لگائیں گے جس کا مقصد معذور افراد کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تا کہ وہ اپنی قابلیت کے مطابق متعلقہ اداروں میں اپنے تعلیمی کوائف کا اندراج کرا سکیں ۔

انھوں نے کہا کہ اس اقدام سے بڑی تعداد میں معذور افراد اپنی صلاحتوں کو استعمال میں لا کر اپنا مستقبل سنوار سکیں گے۔اس موقع پر عمران نذیر نے مختلف اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نیک مقصد میں اپنی استطاعت کے مطابق ساتھ دیں تاکہ معذور افراد کے لیے بھی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید : کامرس


loading...