امریکا میں ہائبرڈ طیارے کی آزمائشی پروازیں

امریکا میں ہائبرڈ طیارے کی آزمائشی پروازیں

واشنگٹن (اے پی پی) امریکا میں ہائبرڈ طیارے کی آزمائشی پروازیں دو سال میں جبکہ تجارتی بنیادوں پر پیداوار 2020ء کے عشرے میں شروع ہوجائے گی۔ بجلی اور ایندھن سے چلنے والا یہ طیارہ ابتدائی طور پر 11سو کلومیٹر تک پرواز کر سکے گا ۔اس کی رینج 2030ء تک بڑھا کر 1600کلومیٹر کردی جائے گی۔ اس طیارے کی تیاری پر امریکن کمپنی زونم ایرو،بوئنگ اور جیٹ بلو کے تعاون سے کا م کررہی ہے۔ اس طیارے میں 20 نشستیں ہوں گی اور اندرون ملک پروازوں کے لئے استعمال ہوگا۔ اس طیارے کو پرواز کے لئے زیادہ بلندی پر جانے کی ضرورت بھی نہیں ہو گی اور اس کے کرائے بھی کم ہوں گے۔

اس لحاظ سے یہ بھارت جیسے ممالک میں زیادہ مقبول ہو سکتاہے ۔

jav/mik/mrb 1609

*******

مزید : کامرس


loading...