محکمہ زراعت اجناس کی با قیادت سے بجلی بنانے کیلئے 7مشینیں 50فیصد سبسڈی پر فراہم کریگا

محکمہ زراعت اجناس کی با قیادت سے بجلی بنانے کیلئے 7مشینیں 50فیصد سبسڈی پر ...

لاہور ( کامرس رپورٹر) سیکرٹر ی زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ زرعی اجناس کی باقیات سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ شروع کرنے کے لئے متعداقدامات کئے جارہے ہیں ،اس حوالے سے ماہرین سے مشاورت جاری ہے ، ہم ہروہ قدم اٹھائیں گے جس سے کسان کو فائدہ ہو،کسان کی زرعی اجناس کی باقیات کو بھی بہترین نرخ پر فروخت کرنے کو یقینی بنارہے ہیں ، زرعی اجناس کی باقیات سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبہ پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اس ضمن میں آج7مشینیں کاشتکاروں کو 50فیصد سبسڈی پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ زرعی اجناس کی باقیات وافر مقدار میں جمع کرنے سے پاور پلانٹ کو مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے گی جس سے بجلی کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ اس مو پر پنجاب بائیو انرجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا محمد عارف نے بتایا کہ زرعی اجناس کی باقیات جمع کرنے والی مشینوں کی تقسیم کے لئے کمپنی نے اشتہارات کے ذریعے کاشتکاروں سے درخواستیں طلب کی تھیں اور آج اس سلسلے میں مشینیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ کمپنی یہ مشینیں تیار کرواکر کاشتکاروں کو حکومت پنجاب کی فراہم کردہ سبسڈی کے تحت دے رہی ہے جس سے مقامی صنعت کو بہت فائدہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ کسانوں کو بھی آگاہی فراہم کی جارہی ہے کہ وہ زرعی اجناس کی باقیات تلف نہ کریں اور یہ باقیات قیمتاََہمیں فراہم کریں ، ان زرعی اجناس کو سٹور کرنے کے لئے نومقامات کا تعین کیا گیا ہے۔ان سٹور ز میں زرعی اجناس کی باقیات کوجمع کرکے بجلی پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ ابتدائی طو رپر فصل آباد کے گرد نواح میں زرعی اجناس سے بجلی پیدا کرنے کے پراجیکٹ پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

مزید : کامرس


loading...