ورون دھون نے ٹوئٹر سے عارضی کنارہ کشی اختیار کر لی

ورون دھون نے ٹوئٹر سے عارضی کنارہ کشی اختیار کر لی

نئی دہلی (نیٹ نیوز) ورون دھون نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے تھوڑے وقت کے لئے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ورون دھون نے ٹوئٹر سے تھوڑے وقت کے لئے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے ۔ جس کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔انہوں نے آخری بار ٹوئٹر پر پوسٹ 3اپریل کو کی تھی ۔حال ہی میں ان کی فلم"بدریناتھ کی دلہنیا"جو کہ انہوں نے عالیہ بھٹ کے ساتھ کی تھی بہت مقبول ہوئی اور آج کل وہ اپنی نئی فلم"جڑواں"2 جوکہ 1997میں بننے والی فلم"جڑواں "کا سیکوئل ہے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔

ان کی فلم رواں سال 29ستمبر کو ریلیز ہو گی۔

مزید : کلچر


loading...