سی پیک کے باعث بین الاقوامی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے ملک ترقی کریگا،عارف قاسم

سی پیک کے باعث بین الاقوامی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے ملک ترقی کریگا،عارف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)تاجر رہنما صدر بورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور نے بین الاقوامی جائزوں کے مطابق اس امر پر مسرت کا اظہار کیا ہے کہ سی پیک منصوبہ کے باعث بین الاقوامی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے باعث بین الاقوامی کمپنیوں کی پاکستان میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری سے ملک ترقی کرے گا اور خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان کو صنعتی لحاظ سے ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب بھی جلد شرمندہ تعبیر ہوگا ۔ عارف قاسم نے کہا کہ اقتصادی جائزوں کے مطابق آئندہ چند سال کے دوران پاکستان میں متوسط طبقہ میں سالانہ 6فیصد کا اضافہ متوقع ہے جسے سے ملک میں متوسط طبقہ کی مارکیٹ کا حجم290ارب ڈالر سالانہ تک پھیل جائے گا۔انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ مختلف اقتصادی جائزوں کے مطابق ملک کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل گیم چینجر ثابت ہوگی اور ملک اقتصادی اور معاشی ترقی ترقی میں دیگرہم عصر ممالک کو پیچھے چھوڑ جائے گا۔ملک کے اندر خوشحالی اور ترقی کا دور دورہ ہوگا جس سے ملک کے ہر طبقہ کو فائدہ پہنچے گا۔

مزید :

کامرس -