ٹیکسٹائل پیکچ سے ٹیکسٹائل سکیٹر کو درپیش مسائل میں کمی ہو گی: خواجہ خاوررشید

ٹیکسٹائل پیکچ سے ٹیکسٹائل سکیٹر کو درپیش مسائل میں کمی ہو گی: خواجہ خاوررشید

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر و ایف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی برائے امن وامان کے چےئرمین خواجہ خاور رشید نے وزارت صنعت و تجارت کی طرف سے 180ارب روپے کے ٹیکسٹائل پیکچ کے نوٹیفکیشن کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ٹیکسٹائل پیکچ سے ٹیکسٹائل سکیٹر کو درپیش مسائل میں کمی ہو گئی اور نوجوانوں کو روزگار کے مزید مواقع مہیا ہو گئے۔انہوں نے کہاکہ 2013کے مقابلہ میں پاکستان میں آج کاروباری حالات اور ماحول زیادہ بہتر ہے،آنے والے دنوں میں مزید بہتری آئے گئی۔حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پر عزم ہے۔خاور رشید نے مزید کہاکہ حکومت کاوباری برادری کو کاروباری سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے اور مستقبل میں نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے توجہ بڑھ جائیگی۔پاکستانی معیشت پہلے سے بہتر ہوئی ہے،راہداری منصوبے سے سرمایہ کاری و توانائی فراہمی میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہاکہ حکومت کو ٹیکس محصولا

ت بڑھانے سمیت برآمدی شعبے کو بہتر کرنے کیلئے بھی اقدامات کرنا ہونگے۔انہوں نے مزید کہاکہ توانائی سمیت بہت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے،800میگا واٹ کا آر ایل این جی بلو کی پاور پلانٹ جلد ہی جنریشن پر آجائے گا۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کو سنگل ٹیکس کلیکشن اتھارٹی بنایا جائے گا جس سے کاروباری آسانیاں پیدا ہونگی اور معاملات میں شفافیت کو فروغ ملے گا،حکومت کا مقصد ہے کہ تاجر خوشی سے خود ٹیکس دیں۔

مزید : کامرس


loading...