لاہور ٹیکس بار نے مسائل کے حوالے سے کمپلین سیل قائم کردیا

لاہور ٹیکس بار نے مسائل کے حوالے سے کمپلین سیل قائم کردیا

لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور ٹیکس بار نے ٹیکس ماہرین کیلئے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، رجسٹریشن این ٹی این، کمپنیز، (AOP) سمیت دیگر ایشوز اور مسائل کے حوالے سے کمپلین سیل قائم کردیا، لاہور ٹیکس بار کے صدر قمر الزمان چوہدری، جنرل سیکرٹری عبدالوحید، عہدیداران عرفان حیدر سمیت دیگر کی سربراہی میں ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کی پہلی میٹنگ ہوئی جس میں سابق صدور فرحان شہزاد، زاہد پرویز، چوہدری زاہد عتیق، چوہدری منظور سمیت دیگر ٹیکس ماہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر لاہور ٹیکس بار نے ایف بی آر کے ملازمین اور افسران کیخلاف شکایات اور دیگر ایشوز کے حوالے سے کمپلین سیل کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ماہرین کی جائز شکایات کے حوالے سے لاہور ٹیکس بار اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

مزید : کامرس


loading...