مویشیوں کیلئے یوریا کا استعمال ضروری ہے، ماہرین ڈیری و لائیوسٹاک

مویشیوں کیلئے یوریا کا استعمال ضروری ہے، ماہرین ڈیری و لائیوسٹاک

سلانوالی(اے پی پی )ڈیری ولائیوسٹا ک ماہرین نے بتایا ہے کہ جانوروں کی خورا ک میں پروٹین کی کمی کو پوراکرنے کیلئے یوریا کا استعمال ضروری ہے، یوریاپانی یا گڑ کے شیرے کے ساتھ استعمال کیاجاسکتا ہے ،خشک چا رے میں یوریا کے محلول کا استعمال اس کی غذائیت میں اضافہ کرتا ہے، 80سے 100گرام یوریا گائے اور بھینسوں کیلئے روزانہ استعمال کی جاسکتی ہے، بھوسہ اور خشک گھاس کے ساتھ یوریاکا استعمال اس طرح ہوتا ہے۔

کہ سبز گھاس اور بھوسے میں ہاضمے دار پروٹین اور یوریا ملا کر جانوروں کو دیا جا ئے تو ا س سے جانوروں کے غذائی ہاضمے میں اضافہ ہوتا ہے، یوریاکے محلول کو بھوسے یا خشک گھاس کے اوپر چھڑ کنے سے اس کے ہاضمیت میں پروٹین 2فیصد بڑھ جاتی ہے اور موجودہ ہاضمے دار غذائی اجزاء میں 60 فیصداضافہ ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں دودھ اور گوشت کی پیداوار میں خاطر خوا ہ اضافہ ممکن ہے ۔

مزید : کامرس


loading...